09/08/2019
Very Informative
Every Bakra Owner Must Read
Bovine Efemerial Fever
بوائین ایفیمیرو وائرس
یہ ایک پوسٹ آج ہی دیکھی ہے اس کو پڑھ لے آپ کے کام آ جائے
میرا تعارف میرا نام گل شہزاد ہے میں ایک ویٹرنری اسسٹنٹ چھوٹا سا بے نام پریکٹیشنر ہوں۔میرا شوق ڈیری فارمنگ اور اس سے جڑے فارمرز کی ترقی اور بھلائی ہے۔ذیل میں جانوروں کی ایک اہم بیماری سے متعلق بنیادی باتیں شئیر کررہا ہوں۔امید کرتا ہوں فارمرز کو فائدہ ہوگا
جانوروں کی ایک اہم بیماری
ساون کا مہینہ جیسے شروع ہوتا ہے اکثر علاقوں میں ول کا بخار یا عرف عام لنگڑی کا بخار کہتے ہیں وبائی شکل میں رونما جانوروں کو دبوچتی ہے۔
عام تاثر یہ ہے کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ہوتی ہے یہ غلط ہے
یہ بیماری وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے(بوائین ایفیمیرو وائرس)
یہ بیماری مکھی اور مچھر کی وجہ سے پھیلتی ہے
جیسے ہی متاثر ویکٹر صحت مند جانور کو کاٹتا ہے تو وائرس کو اس میں منتقل کرتاہے اور بیماری کا موجب بنتا ہے
اس وائرس کا اثر 3دن تک رہتا ہے اس کے بعد خود بخود ختم ہو جاتا ہے
علامات.
جانور کو اچانک تیز بخار ہونا
منہ سے رال ٹپکنا
کھانا پینا بند
جانور کا لنگڑانا( اگلی یا پچھلی ٹانگ سے)
اور بعض اوقات جانور بیٹھ جاتے ہیں
اس کا حملہ زیادہ تر دوغلی نسل کے جانوروں میں شدید ہوتا ہے
علاج. سب سے پہلے جانور کا ٹمپریچر نوٹ کریں۔اگر ٹمپریچر زیادہ 105F یا اس سے زیادہ ہو اور درج بالا علامات ہوں تو کنفرم ول کا کیس ہے۔
ایسی صورت میں جانور کے سر پہ پانی ڈالیں۔
اس کے بعد انجکشن فوری دستیاب نہ ہوں تو پیراسیٹامول کی گولیاں کھلائیں۔
درد اور بخار سے آرام کے لیۓ
انجکشن میلوکسی کیم
انجکشن فلونکسن میگلومن
انجکشن کیٹو پروفن
ثانوی جراثیمی بیماریوں سے بچانے کے لیۓ انٹی بائیوٹک لگائیں
جینٹامائیسین ٹائلوسین وغیرہ
چونکہ اس بیماری میں ٹمپریچر زیادہ ہوتا ہے تو نظام انہظام ڈسٹرب ہوجاتا ہے اور جانور چارہ کھانا بند کردیتا ہے اس کے لیے جانور کے ہاضمہ کو درست کرنےکے لیے ۔کارمینیٹو مکسچر یا آلوی جیسٹ۔جیسٹون پاؤڈر لازمی دیں۔
اس کے علاوہ فلوئڈ تھیراپی بھی کر سکتے ہیں
بچاؤ.
ویکٹر کا کنٹرول(مکھی اور مچھر)
فارم اینیمل کو ویکسین کروائیں
اس میں شرح اموات ثانوی پچیدگیوں کی وجہ سے ہوتى هے