20/07/2026
Appreciated 👍
عطائی اور غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع خوشاب، جناب ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار صاحب کی ہدایت پر ضلع بھر میں عطائی اور غیر رجسٹرڈ ویٹرنری پریکٹیشنرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ضلع کی تمام تحصیلوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں غیر قانونی طور پر ویٹرنری پریکٹس کرنے والے افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائیں، ایف آئی آرز درج کروائیں اور انہیں قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔
ان ہدایات کی روشنی میں، فارمرز کی موصول ہونے والی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے عطائی ڈاکٹر محمد نعمان ولد فلک شیر کے خلاف تھانہ نورپور تھل میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد عمران کی زیرِ نگرانی مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔
محکمہ لائیو سٹاک نے عوام اور فارمرز سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جانوروں کے علاج کے لیے صرف رجسٹرڈ اور مستند ویٹرنری ڈاکٹرز سے رجوع کریں، جبکہ کسی بھی عطائی یا غیر رجسٹرڈ شخص کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ محکمہ یا قریبی تھانے کو دیں تاکہ بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
منجانب:
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ضلع خوشاب