Balochistan Today

Directions

Balochistan Today Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Balochistan Today, Quetta Cantonment.

08/09/2026

تربت کو مجموعی طور پر یرغمال بنایا گیا ہے، سیاسی کارکنوں کو بھرپور جدوجہد کرنا ہوگی: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

تربت: نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ تربت میں خوف و ہراس کی صورتحال کے خاتمے کے لیے سیاسی کارکنوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو بھرپور جدوجہد اور احتجاج کرنا ہوگا۔

تربت میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ جن افراد کو ٹیلیفون کالز موصول ہو رہی ہیں، وہ خوف سے باہر نکلیں اور کھل کر اس صورتحال کے بارے میں بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز نامی شخص کو مبینہ طور پر تین مختلف نمبروں سے ٹیلیفون کالز موصول ہوئیں، جن میں ایک فلپائن، ایک لندن اور ایک سنگاپور سے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک معمولی میڈیسن کا کاروبار کرنے والے شخص کا کیا قصور ہے کہ اسے اس طرح کی کالز موصول ہو رہی ہیں۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ جسک میں بھی ان کے دوستوں کے گھروں اور دکانوں کو مبینہ طور پر لوٹا گیا، جبکہ تربت بازار میں بھی لوٹ مار کے واقعات پیش آئے ہیں۔ "ہم سمجھتے ہیں کہ تربت کو مجموعی طور پر یرغمال بنایا گیا ہے،" انہوں نے کہا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بحیثیت سیاسی کارکن سب کو اٹھ کھڑا ہونا چاہیے اور احتجاج کرنا چاہیے۔ احتجاج کی مختلف صورتیں اختیار کی جا سکتی ہیں، جن میں شٹر ڈاؤن، جلسہ جلوس اور دھرنا شامل ہیں، جبکہ آل پارٹیز اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ اگر روزانہ اسی طرح بڑی تعداد میں لوگ اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوں تو اس میں بڑی طاقت موجود ہے اور عوامی احتجاج کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے دباؤ بڑھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تربت کے عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کے سینیئر رہنماؤں کو موجودہ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لینا ہوگا اور "یلغاری کو بھی توڑنا پڑے گا۔"

ان کا کہنا تھا کہ اگر کراچی جانے والی شاہراہ بھی بند رہی تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے، کیونکہ مبینہ طور پر ایمبولینسیں مریضوں اور میتوں کو لے جانے کے لیے بھی تیار نہیں، جس سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھرپور سیاسی و عوامی جدوجہد کی ضرورت ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے سینیئر رہنماؤں کو مل کر اس مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

آخر میں انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلی مطالبات بعد ازاں پریس کانفرنس میں پیش کیے جائیں گے

#ڈاکٹرعبدالمالکبلوچ #تربت #بلوچستان ۔

01/09/2026
01/09/2026

وڑانگہ لونی کا پشتون قومی جرگہ سے خطاب

#پشتون #پشتونخوا

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے  بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے تمام شہید صحافیوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے لواح...
28/08/2026

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے تمام شہید صحافیوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

یوم شہدا صحافت بلوچستان کے حوالے سے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں صدر بی یو جے منظور احمد، صدر کوئٹہ پریس کلب عرفان سعید سمیت سینئیر صحافیوں،مختلف شعبوں کے نمائندوں اور صحافیوں کے لواحقین نے شرکت کی ۔

صدر بی یوجےمنظور احمد رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے بلوچستان میں 40 صحافی صحافتی فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے، ان صحافیوں کی شہادت کا دکھ ہے اس سے بڑا دکھ یہ ہے کہ ان کے قاتلوں کو تاحال سزائیں نہیں ہوئی ہیں،بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان شہدا کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ صحافیوں پر ایک لٹکتی تلوار ہے،مختلف قوانین کے ذریعے سچ کی آواز کو دبانے اور صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی سے روکا جارہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں صحافیوں کے تحفظ کے لئے اقدامات جاری ہیں،بلوچستان جرنلسٹس پروٹیکشن بل کے ڈرافت پر کام جاری ہے،اسے تیار کرکے جلد حکومت کو پیش کیا جائے گا،سیمینار میں شہدا کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی

27/08/2026

مولانا ہدایت الرحمٰن کا خود پر درج ہونے والی ایف آئی آر کے حوالے سے اظہارِ خیال

23/08/2026

سردار تاج محمد پریس کانفرنس

21/08/2026

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر کی پریس کانفرنس

18/08/2026

وزیر داخلہ بلوچستان کا مبینہ اغوا اور تشدد کے واقعے کا نوٹس

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے قمبرانی روڈ کی رہائشی مسماۃ اسماء ولد امان اللہ کے مبینہ اغوا اور تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے 24 گھنٹوں کے اندر واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے ہدایت کی کہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے مکمل انکوائری کی جائے۔ انہوں نے خاتون پر مبینہ تشدد سمیت واقعے کے تمام پہلوؤں کی شفاف اور جامع تحقیقات کی بھی ہدایت کی۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور تحقیقات کے دوران تمام حقائق سامنے لائے جائیں۔

#کوئٹہ #بلوچستان #اغوا #تشدد #خاتون #تحقیقات #انکوائری #گرفتاری

18/08/2026

رشتہ داروں کی جانب سے مبینہ اغوا، تشدد اور زبردستی نکاح کی کوشش؛ متاثرہ خاتون کا اعلیٰ حکام سے تحفظ اور انصاف کا مطالبہ

قمبرانی روڈ کی رہائشی خاتون اسماء امان اللہ نے اپنی والدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بعض رشتہ داروں نے انہیں مبینہ طور پر اغوا کرکے زبردستی نکاح پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔
اسماء امان اللہ کے مطابق، نکاح سے انکار پر انہیں مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جنسی زیادتی اور جان سے مارنے کی کوشش بھی کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس دوران ان کے کپڑے پھاڑے گئے اور انہیں شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
متاثرہ خاتون نے پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ان کی عزت، جان اور تحفظ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام، پولیس اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
اسماء امان اللہ اور ان کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور مستقبل میں کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Address

Quetta Cantonment
87300

Opening Hours

Monday 00:00 - 23:59
Tuesday 00:00 - 23:59
Wednesday 00:00 - 23:59
Thursday 00:00 - 23:59
Friday 00:00 - 23:59
Saturday 00:00 - 23:59
Sunday 00:00 - 23:59

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share