سیالوی شفاخانہ حیوانات

Directions Website

سیالوی شفاخانہ حیوانات Animals Treatment And Discussion

گائے 🐄🐄 کی نسلیں
02/03/2024

گائے 🐄🐄 کی نسلیں

بھینسوں کی نسلیں
27/02/2024

بھینسوں کی نسلیں

27/01/2024

🐄🐐🐑 جانور کو اتھو لگنا 🐄🐐🐑

سانس کی نالی میں دوائی، تیل یا مائع چیز چلے جانا !
جانوروں کو تیل یا مائع دوائی پلانے کی احتیاطی تدابیر!

جانور کو سامنے والے دانتوں کی طرف سے دوائی نہ پلائیں ہمیشہ منہ کی ایک طرف سے جبڑوں کے پاس سے دوائی پلائیں۔
دوائی ایک دم نہ پلا دیں، جانور کو موقع دیں کہ وہ دوائی کو نگل یا پی لے

جس جانور کو نال یا دوائی کی عادت نہ ہو اسکا بہت خیال رکھیں کیونکہ ڈر یا جانور کی مزاحمت کی وجہ سے سانس کی نالی میں دوائی جا سکتی ہے. دوائی یا نال دیتے وقت کبھی بھی جانور کی زبان نہ پکڑیں
جانور کا منہ بہت اونچا کر کے نہ پلائیں
جانور کی زبان ہرگز ہرگز نہ پکڑیں
دوائی کی مقدار بہت زیادہ نہ ہو کہ جانور کا منہ بھر جائے اور وہ اس کو ایک گھونٹ میں پی نہ سکے
نال یا دوائی دیتے وقت جانور ہانپ نہ رہا ہو یا سانس نہ چڑھا ہوا ہو
جانور بے حال, نیم مدہوش نہ ہو جیسے سوتک کے بخار میں یا کیلشیم کی کمی کی وجہ سے
جانور کے ساتھ زبردستی بلکل نہ کریں، اگر وہ ڈرتا ہے یا مزاحمت زیادہ کرتا ہے تو کوئی اور طریقہ استعمال کریں
مرض کی شدت اس بات پر منحصر ہے کہ
1- جانور کے پھیپھڑوں میں کیا چیز گئی ہے،
2- کتنی مقدار میں گئی ہے اور اس چیز سے جانور کے کتنے فیصد پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں
3- کتنی جلدی اس مسئلہ کو سمجھا گیا اور علاج شروع کیا گیا

مرض کی پشین گوئی Prognosis:

سچی بات تو یہ ہے کہ شدید مرض میں جانور کا بچنا بہت مشکل ہے، اگر توڑی مقدار میں کوئی چیز پھپھڑوں میں گئی ہے اور علاج جلدی شروع کیا تو جانور ٹھیک ہوسکتا۔ اگر علاج دیر سے شروع کیا اور جانور کے پھیپھڑے زیادہ متاثر ہوئے ہیں تو نہ ٹوٹکوں نے کام کرنا ہے اور نہ ہی علاج نے۔
یہ بات واضح کردوں کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی اس کا علاج مشکل ہے، لہذا، تیل ، گڑ، بھنے ہوئے چنے اخبار میں لپیٹ کر وغیرہ پر مت جائیں، جتنی جلدی ہو مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

خدانخواستہ اگر آپ سے ایسی کوئی غلطی ہو جائے تو فوراً مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں اور نمونیا ہونے یا مرض کے بگڑنے کا انتظار نہ کریں۔ ایسی صورت حال میں کثیر مقدار میں اینٹی بائیوٹک، سوزشِ کم کرنے والی ادوایات کا استعمال ہوتا ہے اور جانور کو بوتل یا ڈرپ بھی لگ سکتی ہے

اس مسئلے کو انتہائی سنجیدہ لیں اور وقت کا ضیاع نہ کریں

اگر جانور کے پھیپھڑوں میں دوائی چلی جائے تو یہ نشانیاں علامات ہوتی ہیں

سانس لینے میں دشواری، منہ کھول کر سانس لینا، منہ سے جھاگ، تیز تیز سانس لینا، جانور کا تکلیف میں ہونا، کھانا پینا اور دودھ بلکل کم کردینا۔ جانور کی سانس کی نالی میں دوائی چلے جانے کی علامت گل گھوٹو سے ملتی جلتی ہیں لیکن آپ کو پتہ ہوگا کہ میں نے کچھ دن پہلے منہ سے دوائی پلائی ہے کہ نہیں۔

16/01/2024
16/01/2024

Treatment buff

 #بکری کو سونے کے بعد کب کراس کروانا چاہیئے تاکہ بکری اور بچہ صحت مند رہیں؟                   درج بالا سوال بہت اہم ہے ا...
26/11/2023

#بکری کو سونے کے بعد کب کراس کروانا چاہیئے تاکہ بکری اور بچہ صحت مند رہیں؟


درج بالا سوال بہت اہم ہے اور اس پر بات کرنا بہت ضروری ہے ۔
اکثر دوست بکریوں کو اچھی اور مکمل خوراک دیتے ہیں لیکن سونے کے بعد بکری نہایت کمزور ہوتی اور بچے بھی کمزور ہوتے ہیں خاص کر جب جڑواں یا تین بچے ہوں۔
آخر اس کی کیا وجہ ہے مکمل غذا صاف پانی اور اچھے ماحول کے باوجود بکری کمزور ہوتی ہے
سونے کے بعد اس کی ہڈیوں میں کمزوری اور مختلف مسائل ساتھ رہتے ہیں ۔
میں ذاتی طور پر جو سمجھ چکا ہوں وہ ہے انسان کا لالچ
اب بہت سے بھائی میری اس بات کو شاید غلط بھی سمجھ جائیں کہ میں انسان کو کیوں اس معاملہ میں گناہ گار سمجھتا ہوں کیونکہ انسان کو اللہ نے سوچنے سمجھنے کی طاقت بخشی ہے مگر یہ اس کو غلط استعمال کرتا ہے اور نقصان بھی خود اٹھاتا ہے
تو میں کہہ رہا تھا کہ اس میں انسان کا لالچ ہے وہ اس طرح کہ بکری سوتی ہے 1 سے 2 ماہ بچے کو مجبورا دودھ پلا کر بکری کراس کردیتے ہیں
اب جس بکری نے 5 سوا 5 ماہ بچہ پیٹ میں پالا پھر اس کو دودھ پلایا اور پھر اس کو کراس کراکر نئے بچے کا بوجھ سہنا شروع کردیا

میرے خیال سے یہ ہی وہ وجہ یے کہ بکری کمزور ہوتی یے اپنی آدھی عمر تک بھی نہیں پہنچ پاتی
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنگلوں میں بھی تو ایسا ہوتا ہے تو اس کا جواب ہے کہ اگر آپ کے جانور بھی قدرتی ماحول میں ہری بھری چراگاہوں میں چرتے ہیں تو پھر ٹھیک ہے۔
تو ایسے مسائل سے بچنے کے لئے ضروری ہیکہ جب بکری سوئے تو 3 ماہ تک بچے کو دودھ پلائیں اس کے بعد بکری کا دودھ خشک کریں قدرتی طریقے سے مثلاا دودھ چوہنے یا بچوں کو پلانے کا وقت بدل اگر دو بار چوائی ہوتی تھی تو ایک بار کردیں اور چوائی کے دورانئے کو آہستہ آہستہ بڑھاتے جائیں ونڈہ اناج بالکل بند کردیں اور بکری کو دو ماہ تک عرصہ آرام کرنے دیں ہرا چارہ پیٹ بھر کھلائیں اس آرام کے عرصے کے بعد بکری کا ملاپ کروائیں
بکری کا دودھ کبھی کم نہیں ہوگا
بکری اور بچے صحت مند رہیں گے
بکری کو اندرونی مسائل پیدا نہیں ہوں گے جیساکہ اکثر بکریاں کراس ہوتی رہتی ہیں یا انفیکشن ہوجاتے ہیں ۔
بکری اپنی عمر جئے گی عام طور پر بکریاں اپنی مکمل عمر نہیں جی پاتی اور جلد ہی قصائی کی دکان پر پہنچ جاتیں ہیں ۔
اس لئے لالچ مت کیجئے کہ بکری فوری کراس ہوکر اور بچے دے بکری درمیان میں دو ماہ آرام دیں پھر یہ آپکو لمبے عرصے تک صحتمند بچے دیتی رہیں گی ۔ #سیالوی شفاخانہ حیوانات

Transrectal Palpation in Buffalo: Status:   ( - ) پھنڈر/خالی.  Restrain the animal.Use sleeve/gloves on hand. Than use O...
20/10/2023

Transrectal Palpation in Buffalo:
Status: ( - ) پھنڈر/خالی.
Restrain the animal.Use sleeve/gloves on hand. Than use Oil as a lubricant. Insert left hand per rectally .Remove f***s. And do Gental palpation. Your nails 💅 should be trimmed/cut. Hold the cervix which is our land mark.
Position of Reproductive Tract in Non-pregnant Animal: Cervix+ uterine body &uterine horns+ ovaries was present at floor of pelvis. Normally uterine horn are more curled/coiled in buffalo comparitively cow.

جانور کا گھبن نہ ہونا ،بار بار پھر جانا::-                             وجوہات(causes): مختلف وجوہات کی وجہ سے جانور میں ...
18/09/2023

جانور کا گھبن نہ ہونا ،بار بار پھر جانا::-
وجوہات(causes):
مختلف وجوہات کی وجہ سے جانور میں حمل نھیں ٹھہرتا ہے
1۔جانور کا پیچھا مارنے سے بچہ دانی میں انفیکشن سے
2۔ابارشن مطلب ٹائم سے پہلے جانور کا بچہ گرا دینے سے
3۔سیمن کا خراب ھونا ،صحت مند نہ ہونا
4۔بچہ دانی کا کمزور ہونا
5۔پیٹ کے کیڑے اور جلد پر چیچڑ
6۔نمکیات کی کمی جیسا کہ کوبالٹ،زنک وغیرہ
7۔ڈسٹوکیا مطلب بچہ کا ہاتھ سے نکالنے سے بچہ دانی کا انفیکشن
8۔جیر کو ہاتھوں سے نکالنے سے بچہ دانی کا انفیکشن ہو جاتا ہے
9۔لیکوریا جانور کا مسلسل پانی کی طرح پتلا مواد نکالنا
10۔گندی پرانی شیتھ کا استعمال سے بچہ دانی کا انفیکشن ہو جاتا ہے
11۔جانور کو صیح وقت پر انسیمینیشن یا ٹیکہ نہ رکھنا
12۔جانور کا ہیٹ میں نہ ہونے سے ٹیکہ رکھ دینا
13۔فولیکل سسٹ کا بن جانا بچہ دانی پر
14۔بچہ دانی سے پیپ کا نکلنا

علاج اور احتیاطی تدابیر:۔
1۔ٹیکہ صحت مند سانڈ کا اور اچھی کمپنی کا ہونا لازمی ہے ۔
2۔جو جانور پیچھا مارتا ہے اس کا مناسب علاج کریں تاکہ بچہ دانی کا انفیکشن نہ ہو ۔
3۔جو جانور وقت سے پہلے بچہ گرا دیتے ہیں ان کی بچہ دانی میں انفیکشن مطلب جراثیم ہوتے ہیں اس کا مناسب علاج کریں ۔
4۔جن جانوروں کی بچہ دانی کمزور ہو اور جو جانور زیادہ کمزور ہوں وہ گھبن نہیں ہوتے۔
5۔جن جانوروں کو پیٹ میں ملپ ہوں اور جلد پر چیچڑ ہوں وہ جانور بھی بہت کم گھبن ہوتے ہیں ۔
6۔ہاتھ سے بچہ نکالنے کے بعد بچہ دانی کو واش کرنا چاہیے
7۔جو جانور دیر سے جیر پھینکتے ہیں یا پھر ہاتھ سے نکالتے ہیں تو پھر بچہ دانی کو واش کرنا چاہیے ۔
8۔لیکوریا والے جانور بھی گھبن نہیں ہوتے اس کے لیے جانور کو LS minerals اور ad3e injection لگانا چاہیےاور tab gyno plus sepiaاستعممال کرنا چاہیے۔
9۔جانور کو سیمن ٹائم پر رکھنا چاہیے۔نھیں تو اس کا کوئی فائیدہ نھیں ہو گا ۔
10۔جو جانور 20 دن سے پہلے 15 یا 10 دن بعد ہیٹ میں آ تے ہیں یا زیادہ ہیٹ رکھتے ہیں ان مادہ جانور کو ٹیکہ رکھنے سے دو گھنٹے پہلے injection conceptal 5ml لگانا چاہیے اس سے جانور گھبن ہو جائے گا۔
11۔جن مادہ جانوروں کے بچہ دانی میں انفیکشن ہو ان کو بچہ دانی میں دوائی رکھوانی چاہیے۔
اس میں اگر کوئی چیز سمجھ نہیں آئی ہے تو کمینٹس میں پوچھ سکتے ہیں۔
فالو اور شئر کرنا نہ بھولیں۔شکریہ

Address

Faislabad
Panjab
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سیالوی شفاخانہ حیوانات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share