Rays of Light Animal Welfare

Rays of Light Animal Welfare Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rays of Light Animal Welfare, Karachi.

*ان بے زبانوں کے لیے بولنا جرم نہیں، انسانیت ہے*کتوں کے جبڑے توڑ دیے جاتے ہیں۔  بلیوں کو گاڑیوں کے نیچے کچل دیا جاتا ہے۔...
27/08/2026

*ان بے زبانوں کے لیے بولنا جرم نہیں، انسانیت ہے*

کتوں کے جبڑے توڑ دیے جاتے ہیں۔
بلیوں کو گاڑیوں کے نیچے کچل دیا جاتا ہے۔
گرمی میں ان کے لیے رکھے ہوئے پانی کے برتن توڑ کر پھینک دیے جاتے ہیں۔
کتوں کو مارا جاتا ہے۔ بلیوں کو مارا جاتا ہے۔

اور جب ہم انسانیت کے ناطے ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں...
تو ہمیں گالیاں دی جاتی ہیں۔
ہمیں ذلیل کیا جاتا ہے۔
ہمیں کرائے کے گھروں سے نکال دیا جاتا ہے۔

لیکن الحمدللہ!
میں نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور قانونی ایکشن لیا۔
اور آج فخر سے کہہ رہی ہوں کہ *سندھ پولیس، ہماری عدالتیں، اور پاکستان کا قانون* میرے ساتھ کھڑے ہوئے۔
اتنی سپورٹ ملی کہ آنکھیں نم ہو گئیں۔

دل سے شکریہ *جبران ناصر صاحب* کا، جنہوں نے ہمیشہ سچ، قانون اور انسانیت کے ساتھ کھڑا ہونا سکھایا۔

میں لاکھ لاکھ بار اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔
کیونکہ جب آپ حق پر ہوتے ہیں، جب آپ انسانیت کے لیے بات کرتے ہیں — چاہے وہ کسی انسان کے لیے ہو یا کسی بے زبان کے لیے — تو اللہ ضرور آپ کا ساتھ دیتا ہے۔

میں *سدف عارف* سب سے گزارش کرتی ہوں:
ظلم دیکھ کر خاموش نہ رہیں۔ آواز بنیں۔ یہ صرف جانوروں کا مسئلہ نہیں، یہ ہم سب کی انسانیت کا امتحان ہے۔



---

مارنا مسئلہ نہیں روکتا۔ کنٹرول کرتا ہے: ویکسین + نس بندی + آگاہی۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا فیصلہ درست سمت ہے۔ اب عمل اور...
22/08/2026

مارنا مسئلہ نہیں روکتا۔
کنٹرول کرتا ہے: ویکسین + نس بندی + آگاہی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا فیصلہ درست سمت ہے۔
اب عمل اور بجٹ کے ساتھ اسے جلد کرنا ہوگا۔
اور ہمیں بھی تعاون کرنا ہوگا۔

19/08/2026
18/08/2026

A big lesson 💯

*14 اگست 🇵🇰*  خوشی کا دن ہے، جشنِ آزادی کا دن ہے۔  لیکن اس بار دل میں خوشی کے ساتھ ایک درد بھی ہے۔  ہمارے ملک میں معصوم ...
13/08/2026

*14 اگست 🇵🇰*
خوشی کا دن ہے، جشنِ آزادی کا دن ہے۔
لیکن اس بار دل میں خوشی کے ساتھ ایک درد بھی ہے۔

ہمارے ملک میں معصوم بچوں پر ظلم، بے زبانوں پر بے دردی، اور قتل و غارت کا سن کر دل ٹوٹ جاتا ہے۔
ہم پاکستانی ہیں، ہم جشن ضرور منائیں گے، لیکن دعا بھی کریں

یا اللہ! ہمارے ملک، ہمارے لوگوں، بے زبانوں اور ہر مخلوق کو اپنے حفظ و امان میں رکھ۔
*پاکستان زندہ باد*
*14 اگست مبارک* 💚🇵🇰🇵🇰

08/08/2026

---
*Rays of Light* اینیمل ابیوز پر اس کو یہاں سے آزاد کروایا ہے۔ یہ اچھے لوگ ہیں لیکن نبھا نہیں پا رہے تھے اپنی ذمہ داری پوری طرح سے اور اینیمل کے ساتھ ابیوز ہو رہا تھا۔

میری ایک ریکویسٹ ہے کہ اپنے اینیملز کو اگر آپ نہیں رکھ سکتے تو اس کو آپ نہ لو۔ اور اگر آپ نے رکھ لیا ہے تو اس کے ساتھ لائف ٹائم کا ایگریمنٹ کر کے اس کو اچھی طرح سے اپنی اولاد کی طرح رکھو۔

اب *Rays of Light* نے ان سے لے کر ان کو اینیمل ابیوز کے بارے میں سمجھا کر اور ان سے یہ بلا لے لیا ہے۔ اب یہ *KAHU* کی ٹیم کے پاس چلا گیا ہے۔ *KAHU* کی ٹیم اس کا ٹریٹمنٹ وغیرہ کروا کر اس کو پھر ہم اچھی سی کسی اچھی فیملی میں اڈاپشن پر دیں گے۔
KAHU

*سعودی عرب: جانوروں پر ظلم کے خلاف سخت سزائیں نافذ*سعودی عرب کی وزارتِ ماحولیات، پانی اور زراعت (MEWA) نے مملکت بھر میں ...
08/08/2026

*سعودی عرب: جانوروں پر ظلم کے خلاف سخت سزائیں نافذ*

سعودی عرب کی وزارتِ ماحولیات، پانی اور زراعت (MEWA) نے مملکت بھر میں جانوروں کے حقوق کے تحفظ اور ظلم کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات نافذ کیے ہیں۔

*زرعی قانون کا آرٹیکل 28 کے تحت:*
جو کوئی بھی جان بوجھ کر جانوروں کے ساتھ زیادتی کرے، انہیں نظر انداز کرے یا نقصان پہنچائے تو اسے:
- *5 سال تک قید* ہو سکتی ہے
- *10 ملین سعودی ریال تک جرمانہ* ≈ *2.7 ملین امریکی ڈالر*
- *یا دونوں سزائیں ایک ساتھ*

*اہم نکات:*

- *سخت قانونی نتائج*: سنگین کیسز اور بار بار جرم کرنے والوں کے مقدمات پبلک پراسیکیوشن کو بھیجے جائیں گے، جہاں قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا دی جا سکتی ہے۔

- *جامع جانوروں کا تحفظ*: یہ قانون مویشیوں، فارم کے جانوروں اور گھریلو پالتو جانوروں سب کو تحفظ دیتا ہے۔ اس میں مار پیٹ، نظر اندازی، بھوکا رکھنا، چھوڑ دینا اور ظلم کی ہر قسم شامل ہے۔

- *عوامی ذمہ داری*: رہائشیوں سے درخواست ہے کہ جانوروں پر ظلم کے مشتبہ کیسز سرکاری چینلز اور ایمرجنسی رپورٹنگ سروسز کے ذریعے رپورٹ کریں تاکہ جانوروں کی فلاح یقینی بنائی جا س

*ریچھ اور کتوں کی لڑائی* صرف ظلم نہیں، یہ قانوناً بھی جرم ہے۔*اس کے بارے میں 3 باتیں جو ہر بندے کو پتہ ہونی چاہیے:**1. ی...
02/08/2026

*ریچھ اور کتوں کی لڑائی* صرف ظلم نہیں، یہ قانوناً بھی جرم ہے۔

*اس کے بارے میں 3 باتیں جو ہر بندے کو پتہ ہونی چاہیے:*

*1. یہ گناہ ہے*
اسلام میں بے زبان جانوروں کو ستانا سخت منع ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "جس نے کسی جانور پر ظلم کیا وہ ہم میں سے نہیں"

*2. یہ جرم ہے*
Punjab Wildlife Act کے تحت جنگلی جانوروں کی لڑائی کروانا، ان کو پکڑنا یا لڑانا قابلِ سزا جرم ہے۔ سزا + جرمانہ دونوں ہیں۔

*3. یہ ماحول کے لیے نقصان ہے*
ریچھ ہمارے جنگلات کا حصہ ہیں۔ ان کی تعداد پہلے ہی بہت کم ہے۔

🌿 چڑیا گھر یا عمر بھر کی قید؟ 🦁🕊️جانور ہماری طرح اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔ ان کے بھی جذبات ہیں، آزادی سے جینے کا حق ہے، ...
30/07/2026

🌿 چڑیا گھر یا عمر بھر کی قید؟ 🦁🕊️

جانور ہماری طرح اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔ ان کے بھی جذبات ہیں، آزادی سے جینے کا حق ہے، اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کا حق ہے، اور اپنے قدرتی ماحول میں زندگی گزارنے کا حق ہے۔

صرف ہماری تفریح اور چند لمحوں کے تماشے کے لیے بے زبان جانوروں کو چھوٹے پنجروں میں عمر بھر قید رکھنا ایک ایسا عمل ہے جس پر ہمیں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ ایک شیر جنگل کی وسعتوں کے لیے پیدا ہوا ہے، ہاتھی میلوں چلنے کے لیے، پرندے کھلے آسمان میں اڑنے کے لیے۔ انہیں سلاخوں کے پیچھے محدود کر دینا ان کی فطری زندگی چھین لینے کے مترادف ہے۔

آج ہم ڈیجیٹل دور میں رہتے ہیں۔ اگر مقصد جانوروں کے بارے میں سیکھنا اور انہیں دیکھنا ہے تو اعلیٰ معیار کی ڈاکیومنٹریز، لائیو کیمرے، ورچوئل ریئلٹی اور تعلیمی ویڈیوز کے ذریعے بھی یہ ممکن ہے۔ علم حاصل کرنے کے لیے ہر جانور کو قید میں رکھنا ضروری نہیں۔

آئیے ایسی دنیا کی حمایت کریں جہاں جنگلی جانوروں کو محفوظ قدرتی رہائش گاہیں، جنگلی حیات کے محفوظ علاقے اور بحالی کے مراکز میسر ہوں، نہ کہ عمر بھر کی قید۔ جانوروں سے محبت کا حقیقی مطلب انہیں ان کی فطری آزادی لوٹانا ہے، نہ کہ انہیں ہماری تفریح کا ذریعہ بنانا۔

آواز اٹھائیں، رحم کو فروغ دیں، اور جنگلی حیات کے تحفظ کی حمایت کریں۔

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rays of Light Animal Welfare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rays of Light Animal Welfare:

Shortcuts

Share