Adeel Veterinary Clinic

Adeel Veterinary Clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Adeel Veterinary Clinic, Pet service, Jhang.

Being a veterinarian, We provide all facilities for your livestock animals , diseases their diagnosis and treatment, Ultrasound Service, all Medicine and other supplements.

میکسم کا کاف سٹارٹر ـ بچھڑوں کی جلد ویننگ کرےمضبوط بنیاد بنائے منافع بخش فارم: 𝐌𝐚𝐱𝐢𝐦 𝐂𝐚𝐥𝐟 𝐒𝐭𝐚𝐫𝐭𝐞𝐫آنلائن آرڈر کے لئے اس ن...
12/08/2024

میکسم کا کاف سٹارٹر ـ بچھڑوں کی جلد ویننگ کرے
مضبوط بنیاد بنائے منافع بخش فارم: 𝐌𝐚𝐱𝐢𝐦 𝐂𝐚𝐥𝐟 𝐒𝐭𝐚𝐫𝐭𝐞𝐫
آنلائن آرڈر کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں
03085884471

Best cattle feed in Pakistan, manufactured at state of the art plant, powered by Buhler Switzerland

میکسم ملک میکس ڈائمنڈ25 سے 35 لیٹر دودھ دینے والے اعلٰی نسل کے جانوروں کے لیئےپروٹین کی سب سے زیادہ مقدارمیکسم کے جدید ی...
12/08/2024

میکسم ملک میکس ڈائمنڈ
25 سے 35 لیٹر دودھ دینے والے اعلٰی نسل کے جانوروں کے لیئے
پروٹین کی سب سے زیادہ مقدار
میکسم کے جدید یورپیئن پلانٹ پر تیار کردہ
خصوصی طور پر کمرشل فارمز کے لیے
پیلٹ سائز 5mm
ابھی آرڈر کیلئےرابطہ کریں 03085884471

Best cattle feed in Pakistan, manufactured at state of the art plant, powered by Buhler Switzerland

میکسم ملک میکس گولڈمیکسم کھلاؤ ۔ دودھ بڑھاؤابھی آرڈر کرنے کیلئے رابطہ کریں03085884471Best Fattening feed  in Pakistan, p...
12/08/2024

میکسم ملک میکس گولڈ
میکسم کھلاؤ ۔ دودھ بڑھاؤ
ابھی آرڈر کرنے کیلئے رابطہ کریں
03085884471

Best Fattening feed in Pakistan, prepared at state of the art feed plant powered by Buhler - Switzerland.

ملک میکس پلس+15 سے20 لیٹر تک دودھ دینے والےجانوروں کے لیےدودھ کی پیداوار بڑھانے میں بہترین معیاری ونڈا-آنلائن آرڈر کے لئ...
12/08/2024

ملک میکس پلس+
15 سے20 لیٹر تک دودھ دینے والےجانوروں کے لیے
دودھ کی پیداوار بڑھانے میں بہترین معیاری ونڈا-
آنلائن آرڈر کے لئے اِس نمبر پر رابطہ کریں
03085884471

Best cattle feed in Pakistan - produced at state of the art plant, powered by Buhler-Switzerland.

میکسم ملک میکس ایکسٹرا +اب نئے جاندار فارمولا اور نئی شاندار پیکنگ کے ساتھ دستیاب ہے.میکسم کے جدید یورپیئن پلانٹ پر تیار...
12/08/2024

میکسم ملک میکس ایکسٹرا +
اب نئے جاندار فارمولا اور نئی شاندار پیکنگ کے ساتھ دستیاب ہے.
میکسم کے جدید یورپیئن پلانٹ پر تیار کردہ
14 سے20 لیٹر فی جانور, دودھ دینے والےکمرشل فارمز کے لیے
ابھی آرڈر کیلئےرابطہ کریں 03085884471

Best Fattening feed in Pakistan, prepared at state of the art feed plant powered by Buhler - Switzerland.

29/07/2024

پاکستان میں گرمیوں کا موسم زیادہ عرصہ رہتا ہے، اس لیے گرمیوں کے حوالے سے کچھ بنیادی چیزیں ہیں جن کی یاد دہانی ضروری ہے، معلوم ہمیں ہوتا ہے لیکن نظر انداز کر جاتے ہیں

اگلی چند پوسٹوں میں جدید فارمولوں اور اقدامات پر بھی بات ہوگی لیکن پہلے کچھ بنیادی معلومات

ہم نئے نئے فارمولے، جدت پسندی اور ایڈوانس چیزوں کے چکر میں اکثر بنیادی باتیں چھوڑ جاتے

سب سے پہلا کام جو آپ نے کرنا ہے وہ جانوروں کے خوراک کے اوقات میں تبدیلی کرنی ہے، صبح جتنی جلدی ہوسکے جانور کی خوراک مکمل کرلیں، اگر آپ کے جانور شیڈ میں کھلے ہیں تو رات کو خوراک والی کھرلیاں خالی نہ ہوں، پانی اور خوراک رات کے لیے وافر ہو

ہم اکثر سوچتے ہیں کہ جانور رات کو نہیں کھاتے، یہ درست ہے کہ جانور واقعی رات کو نہیں کھاتے، لیکن اس کی وجہ بھی ہم سب جانتے ہیں وہ ہے روشنی کی کمی، آپ روشنی کا انتظام کریں تو خود دیکھ لیں گے کہ جانور گرمیوں میں اکثر رات کو ٹھنڈے وقت میں ہی خوراک پوری کرے گاپورے شیڈ باڑے میں نہ سہی لیکن رات کو کم از کم خوراک والی جگہ پر اتنی روشنی ہو کہ خوراک کے تمام اجزاء جانور کو اچھی طرح نظر آئیں

زیادہ دودھ والے جانوروں کے لیے رات کی خوراک کا ہی بندوبست کریں، نہیں تو جانور کی پیداوار کم ہو جائے گی۔ گرمیوں میں سب سے بڑا مسئلہ جانور کی پیداوار کے مطابق اس کی خوراک پوری کرنا ہی ہے

صبح کی خوراک میں ایک اور بات رکھیں کہ خوراک زیادہ قابل ہضم اجزاء پر مشتمل ہو اور سبز چارہ کی مقدار زیادہ رکھیں اور گندم بھوسہ توڑی کم مقدار میں دیں، جو خوراک جتنی دیر سے ہضم ہوتی ہے وہ اتنی ہی گرمی پیدا کرتی اور جانور کو کم قابل ہضم خوراک کو ہضم کرنے کے لیے زیادہ توانائی کی ضرورت پڑتی ہے

اگر آپ جانو باندھ کر رکھتے ہیں تو لازمی ہے کہ جانور نے صبح کے بعد کوئی خوراک نہیں کھائی ہوگی، تو دوپہر تک جانور خوراک ہضم کرچکا ہوتا ہے اور گرمی کی شدت کی وجہ سے بھی جانور کو زیادہ توانائی طاقت چاہیے ہوتی ہے، اس وقت آپ آدھا کلو سے ایک کلو تک جانور کو کسی بھی اناج، جو، مکئی، گندم کا دلیہ یا چوکر، شیرہ راب، گلوکوز دے سکتے ہیں، دلیہ اناج وغیرہ کو تھوڑے سے چارہ میں مکس کرکے دیا جائے تو زیادہ بہترہ اوپر بیان کی گئی چیزوں کے ساتھ پانی بھی انتہائی ضروری ہے، ان چیزوں کے ساتھ پانی بھی پلائیں گے تو فائیدہ زیادہ ہوگا، اگر آپ پہلے ایسا نہیں کے رہے تو یہ چیزیں تھوڑی مقدار سے شروع کرنے ہیں, ایک دم سے آدھا کلو نہیں دینا, آہستہ آہستہ ١٠ دن تک اتنی مقدار پر آئیں

بائی پاس فیٹ بہت اچھی چیز ہے لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ بڑھ چکی ہے، اگر آپ کو سرسوں یا کینولہ کی کھل ملے تو وہ بھی بہت اچھی ہے کیونکہ دیسی طریقہ سے حاصل کی گئی کھل میں تیل کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اور تیل توانائی کا اچھا ذریعہ ہے
خوراک میں سرسوں کا تیل بھی جانور کو اضافی توانائی دیتا ہے، لیکن سرسوں کا تیل ہمیشہ کسی بھی خوراکی جزو جیسے چوکر یا اناج دلیہ میں مکس کرکے دینا چاہیے، اس طرح دینے سے زیادہ فائدہ ہے
الگ سے مائع حالت میں اور نال نلکی وغیرہ سے جانور کو زبرستی نہ پلائیں،

گرمیوں میں جانور کی نمک کی ضرورت بھی بڑھ جاتی ہے، اگر آپ نے جانوروں کی کھرلیوں میں نمک کی ڈلیاں رکھی ہیں تو بہت اچھی بات ہے، لیکن کم از کم گرمیوں میں تو یہ ناکافی ہے، آپ الگ سے پچاس سے ستر گرام نمک فی بڑا جانور روزانہ خوراک میں شامل کریں باقی جانور جتنا مرضی نمک خود کی مرضی سے چاٹ لے، یہ اضافی نمک آپ ستمبر تک دے سکتے ہیں، گرمیوں میں جو ونڈا آپ بناتے ہیں اس میں دو کلو نمک فی سو کلو ونڈا اجزاء کے بھی ضرور استعمال کریں

اگر آپ جانوروں کو میٹھا سوڈا نہیں دے رہے تو شدید گرمیوں اور حبس کے موسم تک 50 گرام روزانہ میٹھا سوڈا ضرور استعمال کریں، اور بہتر ہے کہ یہ مقدار آپ دن کے وقت استعمال کریں، اگر آپ پہلے سے ونڈے کے حساب سے میٹھا سوڈا دے رہے ہیں تو گرمیوں تک اس میں 50 گرام کا اضافہ کرسکتے ہیں

اگر آپ جانور کے بیٹھنے کے لیے ریت کا بندوست کرسکتے ہیں تو اس سے بہتر کوئی چیز نہیں، ایک تو ریت نرم ہوتی ہے اور جلدی ٹھنڈی بھی ہوجاتی ہے، ریت میں بیٹھا جانور زیادہ پرسکون رہتا ہے

گرمیوں کا موسم زیادہ شدید ہے اور ابھی گرمیوں کے پانچ ماہ باقی ہیں، جانوروں کے لیے کچھ ایسا انتظام ضرور کریں کہ صاف اور تازہ پانی جانور کو ہر وقت دستیاب ہو

29/07/2024

جگالی کرنے والے جانور کو ایک جیسی خوراک چاہیے، ایک جتنی خوراک چاہیے اور ایک جیسے وقت پر ہی چاہیے

Ruminants like a consistent diet and consistent amounts at consistent times.

جانور کو مقررہ خوراک مقررہ وقت پر مقررہ مقدار میں مقررہ مقام پر ڈالیں

جانوروں کی خوراک میں تبدیلی ناگزیر ہوتی ہے، خوراک تبدیل کرنا پڑتی ہے
خوراک میں تبدیلی آہستہ آہستہ کریں
خوراک میں تبدیلی بتدریج کریں

کوئی نئی چیز شامل کرنی ہو مقدار آہستہ آہستہ بڑھائیں
کوئی چیز ختم یا کم کرنی ہو اس کو بھی آہستہ آہستہ کم یا ختم کریں

آپ جانور کی خوراک میں ایک درجن اجزاء استعمال کرلیں لیکن سب کو مکس کرکے دیں،

الگ سے کوئی ونڈا اناج دلیہ کھل دیتے ہیں تو اس کو بھی چارہ میں مکس کرکے دیں

جانور کو الگ سے کھانے کی عادت ہے اس کو کم کردیں، مکس کرکے دینے کی عادت اپنائیں

یہ اصول تمام جگالی کرنے والے جانوروں کے لیے ہے چاہے وہ بھیڑ بکریاں ہوں یا گائے بھینس

29/07/2024

جانور کی سب سے پہلی بنیادی ضرورت اور ہمارا اس کو نہ سمجھنا

پاکستان کے میدانی گرم علاقوں میں ایک بڑی جسامت کی دودھیل / دودھ دینے والی بھینس کو شدید گرمی کے دنوں میں 130 لیٹر سے بھی زیادہ پانی روزانہ چاہیے ہوتا ہے

جبکہ ایک بڑی جسامت کی دودھیل گائے کو 110 لیٹر سے زیادہ پانی روزانہ چاہیے ہوتا ہے۔ شدید گرمی میں، زیادہ دودھ، بڑی جسامت اور زیادہ خوراک کھانے والے جانور اس سے بھی زیادہ پانی پیتے ہیں

امریکہ میں 24-28 ڈگری سینٹی گریڈ پر 50 لیٹر روزانہ دودھ دینے والی گائے 280-350 لیٹر پانی 24 گھنٹے میں پیتی ہے

پانی کی مقدار جانور کی عمر، جانور کے وزن، خشک مادہ/خوراک کی مقدار، جسمانی حالت، دودھ کی پیداوار اور گرمی کی شدت پر منحصر ہے۔ انہی عوامل کی بنیاد پر اگر جانور کھلا رہے یعنی بندھا ہوا نہ ہو تو اپنی مرضی اور جسمانی ضروریات کے مطابق 24 گھنٹے میں 7 سے 12 دفعہ، جی ہاں، 7 سے 12 بار پانی پیتا ہے۔ (دن میں تین، چار 3-4 بار نہیں!!!)

یاد رکھیں پانی کی Quality اور Quantity یعنی معیار اور مقدار دونوں ضروری ہیں

اکثر ہم مقدار اور معیار دونوں کو بھول جاتے ہیں۔ پانی میں آئرن زیادہ نہ ہو یا پانی سے زنگ آلود بدبو نہ ائے، زیادہ آئرن کی موجودگی میں سیلینیم، کاپر اور زنک جسم کو قابل استعمال کم ہوتے ہیں، اور یہ تینوں عناصر جانور کے تولیدی نظام میں سب سے اہم ہیں۔ یہ تو صرف ایک آئرن کی بات ہے اور بہت سے ایسے اجزاء ہیں جو پانی کی کوالٹی/معیار پر اثر انداز ہوتے ہیں اور جانور کو متاثر کرتے ہیں۔
جانور کی پانی کی کھرلی دھوپ میں نہ ہو، اس پر کوئی سایہ ضرور بنائیں، کھرلی میں کائی (algae) بلکل نہ ہو۔ ہفتے میں کم از کم دو بار پانی کی کھرلی خالی کرکے، برش/سخت جھاڑو سے صفائی کریں اور ہر بار کھرلی میں چونا کریں۔ خوراک میں پھپھوندی اور پانی میں کائی موجود ہے تو مسائل آپ کے فارم سے کبھی ختم نہیں ہونگے
پانی کی کھرلی میں اتنی مقدار میں چونا بھی ڈال سکتے ہیں کہ چونا کی پتلی سی تہہ پانی کی کھرلی میں بنی رہے

جانور کی ضرورت کے مطابق پانی مہیا کرنے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ جانوروں کو باڑے میں کھلا رکھیں اور صاف، تازہ اور کسی بھی قسم کی بدبو سے پاک پانی ہر وقت جانوروں کے سامنے موجود رہے
جانور کھلے رہیں گے تو اپنی مرضی اور ضروت کے مطابق پانی پیتے رہیں گے

کم از کم گرمیوں میں جانور پر پانی کی پابندی نہ لگائیں، اپنی مرضی سے پینے دیں، جانور کو کھلا رکھیں

گرمیوں میں تازہ ٹھنڈا پانی جانور کے جسم کا درجہ حرارت کم کرتا ہے اور جانور کو گرمی کم لگتی ہے۔
جانور کو تازہ اور گرمیوں میں ٹھنڈا پانی پسند ہے، گائے کو خاص طور پر گرمیوں میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر گرم پانی پسند نہیں۔ جیسے جیسے پانی کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جائے گا گائے پانی کم پیئے گی۔ سردیوں میں جانور کو نیم گرم پانی پسند ہے۔
الحمدللہ، زیر زمین تازہ پانی دونوں موسموں کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ تازہ پانی پلائیں!

پانی کی کھرلیاں زیادہ گہری نہ بنائیں، زیادہ مقدار میں پانی گرم ہوجاتا یا سردیوں میں ٹھنڈا ہوجاتا ہے، اس کوشش کریں کہ تازہ پانی وقتاً فوقتاً جانور کو کھرلی میں ملتا رہے

پانی کی کھرلیوں کے قریب پھسلن والا کیچڑ نہ ہو، گبھن جانور ایسی جگہوں پر جانے سے ڈرتے ہیں اور مجبوری کی پیاس میں ہی جائے گا، اس لیے پانی کم پئے گا

جانور کے جسم میں پانی کی کمی سے دودھ اور گوشت کی پیداوار بھی کم ہوجاتی ہے۔ جسم کا 70-80 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ اور دودھ %87 فیصد پانی مشتمل ہے۔

جانور کے معدہ/اوجھڑی میں مسلسل تیزابی مادے بنتے رہتے ہیں، جانور جگالی کرکے اور بار بار پانی پی کر اس تیزابیت کو کم کرتا رہتا ہے

کم پانی پینے یا گرمیوں میں جسم سے زیادہ پانی کے اخراج سے جانور کے معدہ میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جو بدہضمی، پتلا گوبر، خوراک کا کم کھانا، دودھ میں کمی، لنگڑاپن اور دودھ کا پتلا ہونا وغیرہ کی وجہ بنتی ہے

دوبارا پڑھ لیں

کم پانی پینے یا گرمیوں میں جسم سے زیادہ پانی کے اخراج سے جانور کے معدہ میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جو بدہضمی، پتلا گوبر، خوراک کا کم کھانا، دودھ میں کمی، لنگڑاپن اور دودھ کا پتلا ہونا وغیرہ کی وجہ بنتی ہے

پانی کی کمی سے جسم میں پیدا ہونے والے زہریلے مادے پیشاب ،گوبر اور پسینے کی شکل میں جسم سے کم خارج ہوتے ہیں۔ اس سے جانور کی کارکردگی کم ہوجاتی ہے۔

تازہ اور صاف پانی 24 گھنٹے جانور کو میسر ہو .

29/07/2024

کٹڑے بچھڑوں کی ابتدائی دیکھ بھال:

کٹڑوں بچھڑوں کو کم از کم تین ماہ تک کسی بھی قسم کا چارہ بلکل نہ دیں۔

اکثر لوگ اس بات سے اتفاق نہیں کریں گے لیکن تین ماہ سے پہلے سبز چارہ ہرگز نہیں دینا۔

تین ماہ کے بعد خشک چارہ شروع کریں جیسا کہ خشک لوسرن، خشک جئی کا چارہ یا رھوڈز گراس۔ تقریباً چار ماہ کے بعد سبز چارہ دینا شروع کریں۔

بچوں میں پیٹ بڑھ جانے اور لٹک جانے کی وجہ یہی ہے کہ ہم سبز چارہ دینا شروع کر دیتے ہیں جو کہ جانور کا معدہ ہضم نہیں کر سکتا، کیونکہ معدہ اس قابل نہیں ہوتا اس لیے پہلے معدہ تیار کریں تاکہ چارہ ہضم ہوسکے۔

ہمارے شریکے یعنی یورپ اور امریکہ والے تیسرے دن سے ہی کاف سٹارٹر دینا شروع کر دیتے ہیں، جی ہاں ! تیسرے دن سے ہی۔ اگر ہمیں یہ لفظ کاف سٹارٹر اچھا نہیں لگتا تو ہم یہ کہہ لیتے ہیں کہ تیسرے دن سے ہی نوزائیدہ بچوں کا ونڈا شروع کر دیتے ہیں۔

جگالی کرنے والے تمام جانوروں کا معدہ تین چار ماہ تک ایسا نہیں ہوتا کہ وہ چارے کو توڑ پھوڑ اور ہضم کر سکے۔ ان کا معدہ تیار کرنا پڑتا ہے جو کہ دانوں اناج والی خوراک سے تیار ہوتا ہے نہ کہ سبز چارے سے۔ اگر آپ پہلے 4 ماہ تک صرف دودھ ہی پلائیں گے تو 4 ماہ تک بھی معدہ تیار نہیں ہوگا۔

آسان ونڈا بنانے کا طریقہ:

10 کلو مکئی ،
5 کلو گندم کا چوکر،
5 کلو صاف ستھری بدبو اور پھپھوندی سے پاک کھل بنولہ۔

ان تمام کو پیس لیں، پاؤڈر نہیں بنانا لیکن مکئی کا دانہ موٹا نہ ہو۔

اگر شیرہ آپ کو آسانی سے مل جاتا ہے تو ایک کلو وہ ڈال لیں

200-300 گرام اچھی کمپنی کا منرل مکسچر۔

اگر آپ کو کسی کمپنی کے ونڈے پر اعتماد ہے تو ہر کمپنی کا کاف سٹارٹر ونڈا ہوتا ہے، آپ ان سے خرید لیں۔

جب آپ کا جانور روزانہ ایک کلو 1 kilogram کاف سٹارٹر کھانا شروع ہو جائے تو اس کا دودھ چھڑوا دیں۔

جب جانور 2-3 کلوگرام ونڈا کھانا شروع کر دے تو اس کو خشک لوسرن، خشک جئی یا روڈز گراس کھلانا شروع کر دیں۔

دوبارہ انہی چاروں کا ذکر اس لیا کیا کیونکہ چارہ وہ کھلانا ہے جس میں پروٹین 16 CP سے کم نہ ہو۔ مکئی، جوار، باجرے کے چارے میں اتنی پروٹین نہیں ہوتی۔ اس لیے انہی چاروں کا بندوبست رکھیں گرمیوں میں بھی۔
کاف سٹارٹر چاہئے سردیوں میں کھلائیں یا گرمیوں میں لیکن پانی ہر وقت بچوں کے سامنے موجود رہے،
پانی کا تعلق دودھ پینے سے نہیں ہے
پہلے ہفتے سے ہی پانی اور ونڈہ جانور کے سامنے ہو۔ ایسا نہیں کہ آپ ونڈہ بچے کے سامنے رکھیں گے اور وہ کھانا شروع کر دے گا، پہلے کچھ دن آپ کو محنت کرنا پڑے گی،
آپ بچوں کے منہ یعنی تھوتھنی پر تھوڑا تھوڑا ونڈا لگا دیں،
انشاللہ تین چار دن میں وہ خود کھانا شروع کر دے گا۔ کم گہرے برتن میں ایک مٌٹھی جتنی مقدار روزانہ سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ مقدار بڑھاتے جائیں۔ پھر گہرے برتن یعنی بالٹی وغیرہ میں دینا شروع کر دیں تاکہ ونڈا ضائع نہ ہو۔
گرمی اور حبس کے موسم میں ونڈا بنائیں ہی کم مقدار میں کیونکہ ایسے موسم میں پھپھوندی اور بدبو پیدا ہو سکتی ہے ونڈے میں۔
پھپھوندی یا فنگس انتہائی خطرناک ہے اور مہک یا بدبو سے جانور اس خوراک سے بدظن ہو سکتا ہے۔
بچوں کا ونڈا روزانہ نیا ڈالیں، بچا ہوا ونڈا اگلے دن کسی اور بڑے جانور کو دیں۔
مکرر عرض ہے کہ ونڈے کے ساتھ پانی کا موجود ہونا نہایت ضروری ہے،جانورجتنا پانی پیئے گا اتنا ہی زیادہ ونڈا کھائے گا
یہ بات بھی پوری زمہ داری سے لکھی جا رہی ہے کہ کاف سٹارٹر سے بچوں کو پیچس نہیں لگتے۔

اگر کھانے پینے کے برتن صاف نہیں، دودھ پلاتے وقت صفائی نہیں ہے، یا دودھ بچے کی ضرورت سے زیادہ پلا دیا ہے، بچے کی ماں کو ساڑو، میسٹائٹس، کی مسئلہ ہے اور آپ وہی دودھ بچے کو پلا رہے ہیں، بچوں کی خدمت کرنے والے کی اپنی صفائی نہیں، یا بچے گوبر اور اپنی ہی گندگی میں بندھے ہوئے ہیں یا بچے مٹی، کھرلیوں یا فرش پر منہ مارتے ہیں یا آپ نے بچے کو بوہلی مقدار، معیار اور وقت پر نہیں پلائی تو اپنی کوتاہیوں کا ملبہ کاف سٹارٹر پر نہیں ڈالنا۔

اب DCP نہیں بلکہ اپنےجانورکوبھرپورکیلشئیم والاTCP کھلائیں۔۔۔03085884471
15/07/2024

اب DCP نہیں بلکہ اپنےجانورکوبھرپورکیلشئیم والاTCP کھلائیں۔۔۔
03085884471

Address

Jhang

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adeel Veterinary Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category