Ali Aviary

Ali Aviary I am love birds breeder, Albino Red eyes, Parblue split ino, best pairing for creamino, blue opaline lovebird,

🔹🔸 *عرفہ کے دن کی فضیلت*🔸 *اس دن کی عظمت*🔹 وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ () وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ () وَشَاهِدٍ وَمَشْ...
05/06/2025

🔹🔸 *عرفہ کے دن کی فضیلت*

🔸 *اس دن کی عظمت*

🔹 وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ () وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ () وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ
[البروج: 3-1]

قسم ہے برجوں والے آسمان کی! اور اس دن کی جس کا وعدہ دیا گیا ہے ! اور حاضر ہونے والے کی اور جس کے پاس حاضر ہوا جائے!
والمشهود: يوم عرفة (اور المشهود سے مراد عرفہ کا دن ہے)
[صحيح الجامع الصغير: 8200]

🔸 *اس دن کے روزے کی فضیلت*

🔹 سُئِلَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ فَقَالَ
« يُكَفِّرُ السَّنَةَ الْمَاضِيَةَ وَالْبَاقِيَةَ »
[صحیح مسلم: 2804]

آپ ﷺ سے عرفہ کے دن کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا:
(یہ) گزرے ہوئے سال اور آنے والے سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔

🔸 *ہاتھ اٹھا کر بکثرت دعائیں کرنے کا دن*

🔹 قَالَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ كُنْتُ رَدِيفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَاتٍ فَرَفَعَ يَدَيْهِ يَدْعُو فَمَالَتْ بِهِ نَاقَتُهُ فَسَقَطَ خِطَامُهَا قَالَ فَتَنَاوَلَ الْخِطَامَ بِإِحْدَى يَدَيْهِ وَهُوَ رَافِعٌ يَدَهُ الْأُخْرَى
[مسند احمد: 21821]

اسامہ بن زید کہتے ہیں کہ میں میدان عرفات میں رسول اللہﷺ کا ردیف میں تھا، آپ ﷺنے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے تو آپ ﷺ کی اونٹنی ایک طرف کو جھکنے لگی اور اس کی لگام گر گئی، چنانچہ آپ ﷺنے ایک ہاتھ سے رسی کو پکڑ لیا اور اپنے دوسرے ہاتھ کو اٹھائے رکھا۔

🔸 *دن کی روشنی سے اندھیرا آنے تک اللہ کا ذکر کرنا*

🔹 رَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺحَتَّى أَتَى الْمَوْقِفَ فَجَعَلَ بَطْنَ نَاقَتِهِ الْقَصْوَاءِ إِلَى الصَّخَرَاتِ وَجَعَلَ حَبْلَ الْمَشَاةِ بَيْنَ يَدَيْهِ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَلَمْ يَزَلْ وَاقِفًا حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ وَذَهَبَتِ الصُّفْرَةُ قَلِيلاً حَتَّى غَابَ الْقُرْصُ
[صحیح مسلم: 3009]

نبی کریم ﷺ (قصواء پر) سوار ہو گئے حتیٰ کہ مقام وقوف پر تشریف لائے۔ اپنی اونٹنی قصوا کا پیٹ پتھروں کی طرف کر دیا۔ (یعنی وہیں رکے رہے) اور جبل المشاۃ کو (جو کہ ریت کا بڑا ٹیلہ تھا) اپنے سامنے کیا، قبلہ رخ ہوئے اور پھر وہیں رکے رہے حتیٰ کہ سورج غروب ہو گیا اور ٹکیہ کے غائب ہو جانے کے بعد کچھ زردی بھی ختم ہو گئی۔

🔸 *اللہ تعالی کا اپنے بندوں سے قریب ہونے اور جہنم سے آزادی دینے کا دن*

🔹 إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ
مَا مِنْ يَوْمٍ أَكْثَرَ مِنْ أَنْ يُعْتِقَ اللَّهُ فِيهِ عَبْدًا مِنَ النَّارِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ وَإِنَّهُ لَيَدْنُو ثُمَّ يُبَاهِى بِهِمُ الْمَلاَئِكَةَ فَيَقُولُ مَا أَرَادَ هَؤُلاَءِ
[صحیح مسلم: 3354]

رسول اللہﷺنے فرمایا:
عر فہ کے دن کے سوا کوئی اور دن ایسا نہیں ہے جس میں اللہ تعالٰی کثرت سے بندوں کو آگ سے آزاد کرتا ہو اور یہ کہ وہ قریب ہوتا ہے پھر فرشتوں کے سامنے ان (حاجیوں) کی وجہ سے فخر کرتا اور فرشتوں سے پوچھتا ہے کہ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں۔

🔹 أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُبَاهِي مَلَائِكَتَهُ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ بِأَهْلِ عَرَفَةَ فَيَقُولُ انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي أَتَوْنِي شُعْثًا غُبْرًا
[مسند احمد: 7089]

نبی کریم ﷺ نےفرمایا:
اللہ عزوجل عرفہ کی شام اہل عرفہ کے ذریعے اپنے فرشتوں کے سامنے فخر فرماتا ہے اور کہتا ہے کہ میرے ان بندوں کو دیکھو جو میرے پاس پراگندہ حال اور غبار آلود ہو کر آئے ہیں۔

🔸 *اللہ کی طرف سے مغفرت کے ساتھ ساتھ کمیوں کو پورا کرنے کی ضمانت کا دن*

🔹 عن أنس بن مالك قال وقف النبي ﷺ بعرفات وقد كادت الشمس أن تؤوب فقال يا بلال أنصت لي الناس فقام بلال فقال أنصتوا لرسول الله ﷺفأنصت الناس فقال معشر الناس أتاني جبرائيل عليه السلام آنفا فأقرأني من ربي السلام وقال إن الله عز وجل غفر لاهل عرفات وأهل المشعر وضمن عنهم التبعات فقام عمر بن الخطاب رضي الله عنه فقال
يا رسول الله هذا لنا خاصة
قال هذا لكم ولمن أتى من بعدكم إلى يوم القيامة
[صحیح الترغیب والترهیب: 1151]

انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے عرفات میں وقوف کیا اور سورج لوٹنے کے قریب تھا پس آپ ﷺ نے فرمایا:
اے بلال! میرے لیے لوگوں کو خاموش کراؤ۔
چنانچہ بلال رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر کہا:
رسول اللہﷺ کے لئے خاموش ہو جاؤ۔ پس لوگ خاموش ہو گئے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا:
اےلوگو کے گروہ ! ابھی جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور میرے رب کی طرف سے انہوں نے مجھے سلام کہا اور کہا کہ اللہ عزوجل نے عرفات والوں اور مشعر والوں کی مغفرت کردی ہے اور ان کی کمیوں کو پورا کرنے کی ذمہ داری لے لی ہے۔
پس عمر بن خطاب نے کھڑے ہوکر عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! کیا یہ ہمارے لئے خاص ہے ؟
آپﷺ نے فرمایا:
یہ تمہارے لئے بھی ہے اور جو قیامت تک تمہارے بعد آئیں ان کے لئے بھی ہے۔*

"جب آپ ایسا کچھ دیکھتے ہیں، تو خوفزدہ نہ ہوں، فائر فائٹرز یا پولیس کو نہ بلائیں،  اور انہیں تنگ نہ کریں یا جان سے نہ مار...
22/03/2025

"جب آپ ایسا کچھ دیکھتے ہیں، تو خوفزدہ نہ ہوں، فائر فائٹرز یا پولیس کو نہ بلائیں، اور انہیں تنگ نہ کریں یا جان سے نہ ماریں۔
یہ شہد کی مکھیاں ہیں جو صرف 24 گھنٹے سفر کرتی ہیں اور تھک کر رکتی ہیں۔ انہیں پریشان نہ کریں اور ان کے قریب جانے سے گریز کریں، وہ آپ کو تکلیف نہیں دیں گیں۔
اگر آپ مدد کرنا چاہتے ہیں تو پانی میں چینی ملا کر ایک پلیٹ یا ٹرے میں رکھیں۔
شہد کی مکھیاں کھائیں گی، توانائی حاصل کریں گی اور اڑ جائیں گی۔
ہم سب کو ہجرت کرنے والی شہد کی مکھیوں کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے، وہ ہماری یعنی انسانوں کی بقا کی ضمانت ہیں۔
یہ اللّہ تعالیٰ کا بنایا ہوا قانون ہے زمین پر رہنے والی ہر مخلوق کی زندگی اور بقا ایک دوسرے سے منسلک ہے یعنی اللّہ تعالیٰ نے کوئی بھی چیز غیر ضروری نہیں بنائی ہے

شہد کی مکھیوں کے بغیر، زمین پر کوئی انسان نہیں ہوگا۔

22/03/2025
22/03/2025
22/03/2025

22/03/2025
22/03/2025

"پانی زندگی ہے، لیکن ہم اسے ضائع کر رہے ہیں!

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر ایک دن نل کھولیں اور پانی نہ آئے؟ وہ دریا جو کل تک بہتے تھے، آج سکڑ رہے ہیں۔ وہ کنویں جو کبھی لبالب بھرے ہوتے تھے، آج پیاسے کھڑے ہیں۔ اگر ہم نے آج پانی کی قدر نہ کی تو کل ہماری نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی!

پانی ختم ہو رہا ہے، زمین بنجر ہو رہی ہے، اور سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ ہمارے ذہن بھی بنجر ہو رہے ہیں! ہم نے درخت کاٹ کر اپنے سائے کو خود ختم کر دیا، ہم نے جنگلات اجاڑ کر بادلوں کا راستہ روک دیا۔ بارشیں کم ہو رہی ہیں، قحط بڑھ رہے ہیں، اور ہم بے خبر سو رہے ہیں۔

یہ وقت جاگنے کا ہے! درخت لگائیں، زمین کو سرسبز کریں، تاکہ بادل برسیں، ندی نالے بہیں، اور زندگی رواں دواں رہے۔ اگر ہم نے آج درخت نہ لگائے تو کل پانی کے آخری قطرے کے لیے ترسنا پڑے گا۔

پانی بچائیں، درخت لگائیں، کیونکہ اگر پانی ختم ہو گیا، تو زندگی بھی ختم ہو جائے گی!"


























































21/03/2025

20/03/2025
20/03/2025
20/03/2025

Address

Islamabad
44000

Telephone

+923049945855

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali Aviary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ali Aviary:

Share

Category