24/04/2026
نسیم اختر نے پورے 32 سال کی محنت سے ہاتھ کی کڑھائی کے ذریعے مکمل قرآنِ پاک تیار کیا۔
انہوں نے سب سے پہلے کپڑے پر قرآنی آیات کو لکھا، پھر نہایت باریکی اور احتیاط کے ساتھ سوئی اور دھاگے کی مدد سے ہر لفظ کو کڑھائی میں ڈھالا۔ یہ شاہکار تقریباً 300 میٹر لمبے سوتی کپڑے پر تیار کیا گیا، جس میں قریباً 25,000 میٹر دھاگہ استعمال ہوا۔ مکمل کام 10 جلدوں پر مشتمل ہے، ہر جلد میں 3 پارے شامل ہیں، اور اس کا مجموعی وزن تقریباً 55 سے 60 کلوگرام کے درمیان ہے۔
ان کی اس غیر معمولی محنت اور لگن کو بعد میں سعودی حکام کی جانب سے سراہا گیا، اور انہوں نے یہ قیمتی تخلیق مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی کے قریب قرآن نمائش میں پیش کرنے کے لیے عطیہ کر دی۔
Mashallah 🥰
Umer Shahzad