Asma Pets House

Directions Website

Asma Pets House Love Birds | Parrots | Finches Available �
For Sale & Bird Care Tips

01/10/2026

ایک دن میں 1440 منٹ ہوتے ہیں، میری آپ سب سے بس ایک عاجزانہ گزارش ہے کہ صرف 5 منٹ نکال کر میری پروفائل ضرور دیکھیے۔ ❤️

دیکھیے کہ میری یہ چھوٹی سی کاوش کن بے زبانوں کے لیے ہے اور میں کس طرح ان کے رزق کا وسیلہ بننے کی کوشش کرتا ہوں۔ اگر میرا کام آپ کے دل کو چھو جائے تو میرے لیے نہیں، ان بے سہارا جانوں کے لیے فالو اور شیئر ضرور کیجیے گا۔ 🐾🤲

شاید آپ کا ایک شیئر کسی بھوکے کے رزق اور کسی بے زبان کی امید بن جائے۔ ❤️

27/09/2026

💔🐾 یہ پیاری سی بلی گاڑی کی زد میں آ کر زخمی ہو گئی ہے…
یا اللہ! اس معصوم بے زبان کی تکلیف دور فرما، اسے جلد از جلد صحت عطا فرما اور اپنی حفاظت میں رکھ۔ آمین🤲❤️
آپ سب اس کے لیے دل سے دعا کریں
اور Like & Share ضرور کریں۔ 🙏

آپ کی ایک Share شاید اس معصوم کے لیے مدد کا سبب بن جائے۔ 🐱💔

22/09/2026

demoiselle crane (KOONJ) Rescued By Me

If You Love Your Birds Do Care Of Them را  طوطوں (رنگنیک) کی سردیوں میں حفاظتہندوستانی رنگنیک یا را کے طوطوں کو سردی سے ...
04/09/2026

If You Love Your Birds Do Care Of Them

را طوطوں (رنگنیک) کی سردیوں میں حفاظت
ہندوستانی رنگنیک یا را کے طوطوں کو سردی سے بچانے کے لیے شام کے وقت توانائی سے بھرپور غذا جیسے گرم ابلے چاول، مونگ پھلی اور سورج مکھی کے بیج دیں۔ دن میں انہیں تازہ پھل، پالک اور میتھی کھلائیں۔ را کے وقت پنجرے کو موٹے کمبل سے مکمل طور پر ڈھانپ دیں اور اگر نیسٹنگ باکس میں بچے ہوں تو انفراریڈ لیمپ کا استعمال کریں تاکہ روشنی کے بغیر گرمی ملتی رہے

بے زبانوں کی چیخیں تو نہیں سُنی جاسکتیں، مگر ان کی آنکھیں سب کچھ کہہ جاتی ہیں۔ ان کی پناہ بنیں، درد نہ دیں!
31/08/2026

بے زبانوں کی چیخیں تو نہیں سُنی جاسکتیں، مگر ان کی آنکھیں سب کچھ کہہ جاتی ہیں۔ ان کی پناہ بنیں، درد نہ دیں!





خدارا… اپنے دماغوں کی یہ ضد تو درست کریں! 🥺🐾کسی کو بلی چاہیے تو بس لمبے بالوں والی چاہیے…اور اگر وہ سفید رنگ کی ہو تو جی...
31/08/2026

خدارا… اپنے دماغوں کی یہ ضد تو درست کریں! 🥺🐾

کسی کو بلی چاہیے تو بس لمبے بالوں والی چاہیے…
اور اگر وہ سفید رنگ کی ہو تو جیسے کوئی بہت قیمتی چیز مل گئی ہو۔

لیکن ذرا ایک لمحے کے لیے رک کر سوچیں…

یہ بلی ہے، کوئی کھلونا نہیں۔
اس کے بھی احساسات ہیں، اسے بھی بھوک لگتی ہے، اسے بھی درد ہوتا ہے، اسے بھی خوف آتا ہے… اور سب سے بڑھ کر، یہ بھی اللہ کی بنائی ہوئی ایک جان ہے۔ 🤍

صرف اس لیے کہ اس کے بال لمبے ہیں، رنگ سفید ہے یا وہ کسی خاص نسل کی ہے، کیا اس کی زندگی باقی بلیوں سے زیادہ قیمتی ہو گئی؟

اور پھر اسی خوبصورتی کی طلب پوری کرنے کے لیے بریڈنگ کروائی جاتی ہے، بار بار بچے پیدا کروائے جاتے ہیں، خریدا اور بیچا جاتا ہے۔
جب بچے بڑے ہو جائیں تو بعض اوقات وہی جانیں بوجھ بن جاتی ہیں۔

خدارا، اس سوچ کو بدلیں۔

بریڈنگ کروانے والے بھی ایک لمحے کے لیے اللہ سے ڈریں۔
یاد رکھیں، جس جان کو آپ نے دنیا میں لانے کا سبب بنایا ہے، اس کی تکلیف اور اس کے ساتھ ہونے والا ظلم بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔

اور خریدنے والے بھی سوچیں…
آپ کی ایک خریداری صرف ایک بلی نہیں خریدتی، بلکہ ممکن ہے وہ مزید بریڈنگ، مزید بچے اور مزید جانوں کی تکلیف کا کاروبار جاری رکھنے کا سبب بنے۔

کسی بے زبان کو اس کے رنگ، بالوں یا نسل کی وجہ سے مت چنیں۔

اسے اس لیے چنیں کہ وہ ایک جان ہے۔ 🐾❤️

اللہ نے ہمیں ان جانوں کا مالک نہیں، ذمہ دار بنایا ہے۔

اللہ کا خوف دل میں آ جائے تو بہت سے کاروبار خود بخود ختم ہو سکتے ہیں۔

خدارا…
بلی کو “نسل” نہیں، “زندگی” سمجھیں۔
اسے خریدنے کی چیز نہیں، رحمان کی امانت سمجھیں۔ 🤲🏻🐱❤️

19/08/2026

جان تو یے بہی رکھتے ہیں سلام ہے ان کے مالک کو جس نے اتنا خیال رکھا ہے بے زبانوں کا

Address

Campbellpore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asma Pets House posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share