Janwar Paal

Call Directions Website Contact the business

Janwar Paal Revolutionizing animal healthcare in rural communities.

Janwar Paal provides expert veterinary services, diagnostics, and education to support farmers and their livestock.

27/07/2026

سلسلہ نمبر۔۔ 37
مخدوم ڈاکٹر محمد کاشف رضا( ویٹرنری آفیسر، ماہر کلینیکل میڈیسن )
تحصیل اٹھارہ ہزاری کی علمی، پیشہ ورانہ اور سماجی شخصیات میں ڈاکٹر محمد کاشف رضا کا نام نہایت عزت و احترام سے لیا جاتا ہے۔ آپ کا تعلق دربار حضرت پیر تاج الدین المعروف اٹھارہ ہزاری کے ایک معزز، باوقار اور علمی گھرانے سے ہے۔ آپ نے اپنی محنت، قابلیت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے ویٹرنری سائنس کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کیا اور علاقے کے مویشی پال حضرات کے لیے امید اور اعتماد کی علامت بن گئے۔آپ کے والد گرامی مخدوم ڈاکٹر شعور بھی اسی محکمہ سے وابستہ رہے۔۔
ڈاکٹر محمد کاشف رضا نے اپنی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ مڈل سکول اٹھارہ ہزاری سے حاصل کی۔ بعد ازاں 2003ء میں گورنمنٹ ہائی سکول واصو آستانہ سے میٹرک کا امتحان کامیابی سے پاس کیا۔ 2005ء میں گورنمنٹ ڈگری کالج جھنگ سے ایف ایس سی مکمل کرنے کے بعد ویٹرنری سائنس کے شعبے کو اپنا مستقبل بنایا۔ اسی جذبے کے تحت 2005ء سے 2009ء کے دوران گومل یونیورسٹی، ڈیرہ اسماعیل خان سے ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن (DVM) کی ڈگری حاصل کی۔
علم کے حصول کا سفر یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ اپنے پیشہ ورانہ تجربے کو مزید نکھارنے کے لیے 2024ء تا 2026ء کلینیکل میڈیسن میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی، جس سے آپ کی تشخیص، علاج اور جدید ویٹرنری طب پر گرفت مزید مضبوط ہوئی۔عملی میدان میں بھی ڈاکٹر محمد کاشف رضا نے نمایاں خدمات انجام دیں۔ آپ نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) میں ری ہیبیلیٹیشن آفیسر (Rehabilitation Officer) کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں، جہاں آپ نے پیشہ ورانہ مہارت، ذمہ داری اور انسان دوستی کا عملی مظاہرہ کیا۔
2014ء میں آپ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کا امتحان کامیابی سے پاس کیا اور محکمہ لائیو سٹاک پنجاب میں ویٹرنری آفیسر مقرر ہوئے۔ آپ کی پہلی تعیناتی تحصیل مری (اس وقت ضلع راولپنڈی کی تحصیل) میں ہوئی، جہاں آپ نے مویشی پال حضرات کو جدید ویٹرنری سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
2018ء میں آپ کا تبادلہ اپنے آبائی علاقے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوا، جہاں سے آپ نے مقامی کسانوں اور مویشی پال افراد کی خدمت کا ایک نیا باب رقم کیا۔ 2021ء میں آپ کو ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا اضافی چارج بھی سونپا گیا، جسے آپ نے انتہائی ذمہ داری، دیانت داری اور بہترین انتظامی صلاحیت کے ساتھ نبھایا۔ اس دوران اور آج بھی آپ ویٹرنری آفیسر حق باہو کالونی کے طور پر اپنے فرائض نہایت احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں۔
سرکاری ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر محمد کاشف رضا پنجاب بھر میں معروف ویٹرنری ادارے "جانور پال" کے بانی و سربراہ بھی ہیں۔ یہ ادارہ جدید ویٹرنری سہولیات، بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور جانوروں کی صحت کے لیے جدید طبی اصولوں پر کام کر رہا ہے۔ ادارے میں جدید سہولیات سے آراستہ ویٹرنری لیبارٹری بھی قائم ہے، جہاں مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ اور تشخیص کی سہولت دستیاب ہے۔ "جانور پال" نے مختصر عرصے میں پنجاب بھر کے مویشی پال افراد کا اعتماد حاصل کیا ہے اور جانوروں کی صحت و افزائش کے میدان میں قابلِ قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔
ڈاکٹر محمد کاشف رضا نہ صرف ایک کامیاب ویٹرنری ڈاکٹر ہیں بلکہ ایک بااخلاق، خوش اخلاق، محنتی اور دردِ دل رکھنے والے انسان بھی ہیں۔ ان کی شخصیت پیشہ ورانہ مہارت، دیانت، خدمتِ خلق اور مسلسل سیکھنے کے جذبے کا حسین امتزاج ہے۔ وہ جدید ویٹرنری طب کو دیہی علاقوں تک پہنچانے، مویشی پال حضرات کی رہنمائی کرنے اور لائیو سٹاک کے شعبے کی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔اہل اٹھارہ ہزاری کو اپنی اس قابل اور باصلاحیت شخصیت پر بجا طور پر فخر ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر محمد کاشف رضا کو صحت، عزت، مزید کامیابیاں اور خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے، اور انہیں اپنے شعبے میں مزید ترقی و کامیابی سے نوازے۔ آمین۔

سفید انقلاب پروگرام کی ٹیم نے موضع دھبی  میں  ایک فارمر ٹرینینگ کا اہتمام کیا ۔   **l
09/07/2026

سفید انقلاب پروگرام کی ٹیم نے موضع دھبی میں ایک فارمر ٹرینینگ کا اہتمام کیا ۔
**l

04/07/2026

اب موضع وساوا میں "سفید انقلاب پروگرام" کا آغاز ہو گیا ہے۔ اپنی رجسٹریشن کروائیں اور اپنے جانوروں میں مفت نسل کشی کی سہولت حاصل کریں۔

**l

Tahir Ilyas
Dairy Services Officer
0306-7205223

Address

Atharan Hazari
35180

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Janwar Paal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Janwar Paal:

Shortcuts

Share