31/01/2026
گائےیا بھینس میں میٹیسٹرس بلیڈنگ (Metestrus Bleeding) ایک قدرتی اور نارمل عمل ہے، جو عام طور پر ہیٹ (Heat) ختم ہونے کے 24 سے 48 گھنٹوں بعد دکھائی دیتا ہے۔
•یہ خون ایسٹروجن (Estrogen) ہارمون کی سطح میں اچانک کمی کی وجہ سے بچہ دانی کی باریک رگوں کے پھٹنے سے نکلتا ہے، جو کہ بیضہ دانی سے انڈہ خارج ہونے (Ovulation) کی علامت ہے۔
•یہ حاملہ ہونے یا نہ ہونے کی علامت نہیں ہے؛ یعنی اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ جانور گبھن نہیں ہوا۔
•اگر آپ کو یہ خون نظر آئے، تو اس کا مطلب ہے کہ جانور کے ملاپ یا مصنوعی نسل کشی (A.I) کا بہترین وقت گزر چکا ہے۔
•یہ عام طور پر لیس دار مادے (Mucus) میں ہلکے سے خون کے دھبے یا تار کی صورت میں ہوتا ہے۔
•اگر خون بہت زیادہ ہو، بدبودار ہو، یا جانور کو بخار ہو، تو یہ کسی انفیکشن کی علامت ہو سکتا ہے، ایسی صورت میں فوراً کسی مستندڈی-وی-ایم ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
ڈاکٹر خاور فہیم ناگرہ| DVM, RVMP
۔03038968920