شبیر اینڈ سنز فارمیسی پرانا تھانہ

شبیر اینڈ سنز فارمیسی پرانا تھانہ Medicine Available at any time at minimum prices. Emergency Service also available. Open 24 Hours.

01/10/2024
پینا ڈول کے فائدے اور نقصان کیا ہیں ؟        ( Panadol ) پیناڈول اصل میں "پیراسیٹامول" ہی ہے۔ اور پاکستان میں پیناڈول بہ...
05/09/2024

پینا ڈول کے فائدے اور نقصان کیا ہیں ؟ ( Panadol )
پیناڈول اصل میں "پیراسیٹامول" ہی ہے۔ اور پاکستان میں پیناڈول بہت ہی مشہور برانڈ ہے۔
(جیسے !! پیناڈول ہر درد کی دوا پیناڈول ) اور بھی بہت سے پیراسیٹامول کے برانڈ ہیں جیسےکیل پول، فیبرول وغیرہ

پیراسیٹامول/ پیناڈول کی یہ گولی ہمارے جسم میں جا کر
پروسٹا گلینڈنز (prostaglandins) نامی کیمیکلز کو کام کرنے سے روکتی ہے جس کی وجہ سے درد اور بخار کی کمی ہوتی ہے۔اور مزید پیراسیٹامول ڈائرکٹ دماغ کے اندر جاکر بھی دردکا احساس پیدا کرنے والے نظام پر اثر انداز ہوتی ہے۔

پیناڈول کا استعمال
درج ذیل صورتوں میں پیراسیٹامول یا پیناڈول استمال کی جا سکتی ہیں۔
1: تقریباً ہر طرح کے بخار کو کم کرتی ہے
2:ہلکے اور درمیانے درد کو بھی کم کرتی ہے جیسے سر درد، جسمانی درد ، پیریڈ کا درد، وغیرہ وغیرہ

نوٹ: پیناڈول صرف علامتوں کا علاج کرتی ہے ، بخار بھی ایک علامت ہے نہ کہ بیماری ، بخار کی درجنوں وجوہات ہوتی ہیں ،ایسے صورت میں پیناڈول کے ساتھ ساتھ دوسری میڈیسن بھی استمعال کی جاتی ہیں ، جیسے ملیریا بخار میں ملیریا کی میڈیسن لی جاتی ہے ، اور ٹائفائیڈ بخار میں ٹائیفائڈ کی میڈیسن لی جاتی ہے ،
باقی چھوٹے موٹے وائرل انفیکشنز یا موسمی بخار میں اکیلی پیناڈول کافی ہو سکتی ہے کیونکہ وائرل انفیکشنز ایک ہفتے میں خود بخود ٹھیک ہو سکتا ہے۔

پیناڈول کی خصوصیت
پہلے تو پیراسیٹامول/پیناڈول کو درد کم کرنے والی میڈیسن جیسے ڈکلوفینک اور ڈسپیرن وغیرہ جیسی پین کلرز کی نسبت زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ اور پیناڈول ایک واحد میڈیسن ہے جو عورتوں میں حمل کے ٹائم درد کم کرنے کے لئے سب سے محفوظ سمجھی جاتی ہے۔

پیناڈول کی مقدار (Dose)
یہ ایک OTC میڈیسن ہے اسلیے اس کی ڈوز بھی لکھ رہا ہوں،
Form of Panadol medicine
Tablet 500mg
Syrup 250mg/5ml
Syrup 160mg/5ml
Drops 80mg /0.8ml

بڑوں میں پیناڈول کی مقدار: 500mg کی ایک یا دو ٹیبلٹ دن میں 2 سے 4 دفعہ دی جا سکتی ہیں ، مطلب زیادہ سے زیادہ تیز بخار کی صورت میں دن میں 8 ٹیبلٹ لی جا سکتی ہیں۔

پچوں میں پیناڈول کی مقدار: پچوں میں پیناڈول کی ڈوز بچے کے وزن کے مطابق دی جاتی ہے ،
15mg / kg / Dose or maximum 60mg/kg/Day
لہذا بچوں میں پیناڈول کی مقدار 15mg پر کلو گرام پر ڈوز کے حساب سے دن میں 2 سے 4 دفعہ دی جا سکتی ہیں،
مثال کے طور پر ایک سال کے بچے کا وزن 10kg تو پھر اس بچے کو 160mg/5ml والے سیرپ کا تقریباً ایک چمچ دن میں 2 سے 4 دفعہ دیا جا سکتا ہے۔

پیناڈول یا پیراسیٹامول کے جنرل سائیڈ ایفیکٹ
پہلی بات ہر میڈیسن کے کچھ نہ کچھ سائیڈ ایفیکٹ لازمی ہوتے ہیں، پیناڈول کے کچھ عام سے سائڈ ایفیکٹس ہو سکتے ہیں جیسے کہ بدہضمی ، گیس، قے، سر درد، اور جلد میں سرخ نشان یا الرجی وغیرہ ہو سکتی ہے۔

باقی پیناڈول کا ایک بڑا اور نایاب سائیڈ ایفیکٹ جگر کو خراب یا ناکارہ کرنا بھی ہے، یہ سائیڈ ایفیکٹ زیادہ تر ان کو لوگوں کو ہوتا ہے جو کہ کسی جگر کی دائمی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں یا جو پیناڈول کی بہت زیادہ میڈیسن لیتے ہیں ،مثال کے طور پر اگر ایک سال کا بچہ غلطی سے پیناڈول کا پورا سیرپ پی لے تو پھر اس کا جگر خراب ہو سکتا ہے ایسی صورت میں ایمرجنسی ہاسپٹل جانا چاہیے اور ایسے بچے یا بندے کے جگر کو ناکارہ ہونے سے بچانے کے لیے ایک N-acetylcysteine نامی antidote دیا جاتا ہے۔

نوٹ: اپنی مرضی سے 16 سال سے کم عمر بچوں کو بخار یا درد کی صورت میں اسپیرن/ ڈسپیرن نامی کناری والی گولی بلکل نہیں دینا چاہئے کیونکہ ڈسپیرن سے بچوں میں Reye's Syndrome ہو سکتا ہے جو بہت ہی خطرناک سائڈ ایفیکٹ ہوتا ہے جو کہ متاثرہ بچے کے جگر اور دماغ میں خرابی کا باعث بنتا ہے

27/08/2024

۔Librax ٹیبلٹ
آجکل لیبریکس کا استعمال معدے اور پیٹ کے مسائل میں کافی کیا جاتا ہے ،
باقی لیبریکس ٹیبلٹ میں دو قسم کے سالٹ یا میڈیسن پائی جاتی ہیں۔ پہلا سالٹ chlordiazepoxide 5mg اور دوسرا سالٹ Clidinium bromide 2.5mg پایا جاتا ہے۔
اور chlordiazepoxide میڈیسن Benzodiazepem کی کلاس کی ایک میڈیسن ہے اور chlordiazepoxide نامی میڈیسن ہمارے جسم میں GABA نامی Receptor کو بڑھاتی یا stimulate کرتی ہے اور یہ انزائٹی ، دماغی سکون اور نیند کے مسئلے میں استعمال کی جاتی ہے۔ اور دوسرا Clidinium bromide میڈیسن antispasmodic کی کلاس کی ایک میڈیسن ہے جو کہ معدے اور پیٹ کے درد مروڑ وغیرہ کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

لیبریکس ٹیبلٹ کے استمعال
لیبریکس ٹیبلٹ دوسری میڈیسن کے ساتھ معدے یا پیٹ کے بہت سارے مسائل میں استمعال کی جاتی ہے۔ خصوصاً ان مسائل میں جن میں مریض کو معدے یا پیٹ کے مسائل کے ساتھ ساتھ انزائٹی، سٹریس وغیرہ کا بھی مسلئہ ہو ،

1: یہ دوسری میڈیسن کے ساتھ معدے کے ورم یا السر اور پیپٹک السر میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

2: یہ ڈسپیپسیا یا فنکشنل ڈسپیپسیا کے مسلئے میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے، باقی فنکشنل ڈسپیپسیا کا مطلب ہے ،بغیر کسی خاص وجہ جیسے ایچ پیلوری، السر یا معدے کے زخم یا ورم کے بغیر بدہضمی کا مسلئہ ہونا ،اپھارہ یا گیس کا ہونا، کھٹے ڈکار کا ہونا, قے اور برپنگ کا ہونا ، منہ میں چھالے نکلنا, بھوک میں کمی ہونا وغیرہ اور فنکشنل ڈسپیپسیا کو non ulcer dyspepsia بھی کہتے ہیں۔

3: لیبر یکس کو دوسری میڈیسن کے ساتھ آنتوں کے انفیکشنز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

4: لیبریکس کو آئی بی ایس یا سنگرہنی کے مریضوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، باقی آئی بی ایس یا سنگرہنی کی علاماتِ: جیسے پاخانہ کھل کر نہ آنا اور پاخانہ کرنے کے بعد بھی کافی دیر بیت الخلاء میں گزر جانا جیسے مزید حاجت باقی ہو۔ اس کے علاوہ کھانا کھاتے ہی پاخانہ آنا، کبھی موشن آنا تو کبھی قبض کا مسلئہ بن جانا، اور کھانا کھانے کے فوراً بعد پیٹ میں گیس بھر جانا، پیٹ میں درد ، مروڑ اور گڑ گڑ کی آوازیں آنا, مزید مریض کو بے چینی، گھبراہٹ، کمزوری، جنسی خواہش کی کمی چیچڑا پن اور تنائو کا مسلئہ بھی ہو سکتا ہے۔
لیبریکس ٹیبلٹ کو ڈاکٹر کے مشورے سے استمعال کرنا چاہیے اور اس کو کھانے سے پہلے یا کھانے کے بعد بھی استمعال کیا جاسکتا ہے،اور لیبریکس ٹیبلٹ کو مریض کے مسئلے کے مطابق دوسری ضروری میڈیسن کے ساتھ لیبریکس کو عموماً دن میں 2 دفعہ استعمال کیا جاتا ہے۔

Address

Chowk Purana Thana
Pakpattan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شبیر اینڈ سنز فارمیسی پرانا تھانہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category