14/10/2024
سرخ سنہرا فیزنٹ (Red golden pheasant)کی حنوط کاری ۔
تفصیل سرخ سنہرا فیزنٹ درج ذیل ھے۔
یه شوخ رنگ اور جاذب نظر پرنده ھے, دنیا کے تقریبأ بیشتر رنگ اس خوبصورت پرندے میں پاۓ جاتے ھیں, صرف نر کے پر ھی رنگین ھوتے ھیں, ماده کے پروں کی رنگت براؤن ھوتی ھے جن پر سیاه رنگ کے دھبے ھوتے ھیں, اپنے قدرتی ماحول میں یه گروپ بنا کر رھتے ھیں, سارا دن زمین پر چل پھر کر اپنی خوراک تلاش کرتے ھیں, اڑ سکتے ھیں لیکن اڑنے کی بجاۓ زمین پر چلنے پھرنے کو ترجیح دیتے ھیں, رات کو درختوں کی چوٹیوں پر بسیرا کرتے ھیں-
نر کے جسم کی کل لمبائی 90-105 سنٹی میٹر ھوتی ھے جس میں 2/3 حصه دم ھوتی ھے, پروں کا پھیلاؤ 70 سنٹی میٹر اور اوسطأ وزن 630 گرام ھوتا ھے, سر پر سنھری پروں کا خوبصورت تاج ھوتا ھے, گردن سے لیکر بالائی کمر تک سرخ سروں والے سنھری پروں سے بنی خوبصورت جھالر ھوتی ھے جسے رف کھا جاتا ھے, سینه اور پیٹ کے پروں کی رنگت چمکدار سرخ ھوتی ھے, چونچ, ٹانگیں اور پاؤں ییلو ھوتے ھیں, کمر کے پروں کی رنگت سبزی مائل اور زیریں کمر سنھری ھوتی ھے, دم لمبی اور اسکا رنگ زردی مائل براؤن ھوتا ھے جس پر سیاه رنگ کے دھبے ھوتے ھیں- ماده کے پر ساده اور براؤن رنگ کے ھوتے ھیں جن پر سیاه رنگ کے دھبے ھوتے ھیں, چھره,گلا اور سینه زردی مائل براؤن رنگ کا ھوتا ھے, پاؤں کی رنگت زردی مائل ھوتی ھے-ماده کے جسم کی لمبائی 60-80 سنٹی میٹر ھوتی ھے
افزائش نسل :-
نر کے جسم پر رنگدار شوخ پر دو سال کی عمر میں پورے ھوتے ھیں لیکن یه ایک سال کی عمر میں جوان ھو جاتے ھیں, بریڈنگ سیزن فروری سے جون تک ھوتا ھے, ایک کلچ میں انڈوں کی تعداد 8-12 ھوتی ھے, انکوبیشن کا دورانیه 22-24 دن کا ھوتا ھے-
پنجره :-
اپنے قدرتی ماحول میں یه سارا دن زمین پر چلنے پھرنے میں گزارتے ھیں, اسلیے انھیں بڑے سائز کے پنجروں کی ضرورت ھوتی ھے, برڈ روم کی پیمائش 5×4 فٹ اور اونچائی 6 فٹ ھونی چاھیے, اوپن پن کی پیمائش 5× 12 فٹ ھونی چاھیے, اس پیمائش کے پنجرے میں ایک نر اور 4-5 ماده رکھی جا سکتیں ھیں, پنجرے میں جھاڑوں کی موجودگی انھیں موسمی شدت کے منفی اثرات سے محفوظ رکھتی ھیں اور انھیں قدرتی ماحول میں رھنے کا احساس دیتی ھیں-
خوراک :-
اپنے قدرتی ماحول میں مختلف بیج, پودوں کی کونپلیں, پھول پھل سبزیاں اور کیڑے مکوڑے انکی خوراک ھوتی ھے, پنجرے میں انھیں دی جانے والی خوراک میں پروٹین کا تناسب 28 فیصد ھونا چاھیے,
سبز چاره جات اور سبزیاں بھی انکی خوراک کا حصه ھونا چاھیں-
Check out Jadoontaxidermy’s video.