UVAS SWAT Veterinary Society

UVAS SWAT Veterinary Society Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from UVAS SWAT Veterinary Society, Veterinarian, UVAS Swat , Sector D, Kanju Township Khyber Pakhtunkhwa, Khyber Pakhtunkhwa.

UVAS Swat Veterinary Society
An officially approved student body of the University of Veterinary & Animal Sciences (UVAS), Swat Campus, dedicated to advancing veterinary education, professional development, and animal welfare.

Higher Education Commission, Pakistan Higher Education Archives & Libraries Department Khyber Pakhtunkhwa UVAS SWAT UVAS...
17/05/2026

Higher Education Commission, Pakistan
Higher Education Archives & Libraries Department Khyber Pakhtunkhwa
UVAS SWAT
UVAS SWAT Veterinary Society
The Veterinary News & Views
Bondi Vet

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، سوات میں یواس سوات ویٹرنری سوسائٹی کے زیرِ اہتمام "فری ویٹرنری میڈیکل کیمپ

سوات: ابرار آمین وزیر:صوبائی نمائندہ خصوصی دی ویٹرنری نیوز اینڈ ویوز

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، سوات میں یواس سوات ویٹرنری سوسائٹی کے زیر اہتمام اور ڈیپارٹمنٹ آف کلینیکل سائنسز کے اشتراک سے ایک کامیاب فری ویٹرنری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں ڈی وی ایم کے سینئر طلبہ نے اساتذہ کی نگرانی میں مویشیوں کا مفت معائنہ، علاج، ادویات کی تقسیم













یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، سوات میں یواس سوات ویٹرنری سوسائٹی کے زیرِ اہتمام، ڈیپارٹمنٹ آف کلینیکل سائنسز،...
15/05/2026

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، سوات میں یواس سوات ویٹرنری سوسائٹی کے زیرِ اہتمام، ڈیپارٹمنٹ آف کلینیکل سائنسز، فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے باہمی اشتراک سے ایک کامیاب اور فلاحی "فری ویٹرنری میڈیکل کیمپ" کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کے انعقاد میں پیس فارما سوٹیکل کمپنی کے سینئر سیلز پروموشن آفیسر سوات جناب فضل الٰہی اور نوان کمپنی کے ریجنل سیلز منیجر خیبر پختونخوا جناب مجاہد اکبر نے کلیدی تعاون فراہم کیا۔

کیمپ کی سرپرستی ویٹرنری سوسائٹی کے چیف کوآرڈینیٹر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسفندیار خان، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ہمایون، انچارج ڈی وی ایس و لیکچرر شعبہ تھیریوجینالوجی ڈاکٹر خرم ادریان شاہ اور لیکچرر شعبہ میڈیسن ڈاکٹر الفت بتول نے کی۔ اس موقع پر اساتذہ کرام نے طلبہ کی عملی تربیت، مویشیوں کی تشخیص اور علاج معالجے کے عمل میں بھرپور تکنیکی رہنمائی فراہم کی۔

اس فری میڈیکل کیمپ میں ڈی وی ایم کے سینئر طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ طلبہ نے مختلف مویشیوں کا طبی معائنہ کیا، امراض کی تشخیص کی اور مقامی کسانوں کو جانوروں کی صحت، خوراک، دیکھ بھال اور متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

کیمپ کے دوران طلبہ نے منظم گروپس کی صورت میں نواحی علاقوں کا دورہ کیا، گھر گھر جا کر مویشیوں کا مفت معائنہ کیا اور ضرورت مند کسانوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔ اس فلاحی سرگرمی کا دوہرا مقصد تھا: مقامی کسانوں کو مفت ویٹرنری سہولیات کی فراہمی اور طلبہ کو عملی میدان میں پیشہ ورانہ تجربہ فراہم کرنا تاکہ وہ اپنی عملی صلاحیتوں کو مزید پروان چڑھا سکیں۔

اختتامی تقریب میں ویٹرنری ٹیچنگ ہسپتال، ریسرچ اینڈ ایکسپیریمنٹل فارم کے سربراہ و وائس چانسلر کے مشیر ڈاکٹر علمدار حسین ملک اور ویٹرنری ایڈوائزر ڈاکٹر محمد اقبال نے پیس فارما سوٹیکل کے سینئر سیلز پروموشن آفیسر جناب فضل الٰہی اور نوان کمپنی کے ریجنل سیلز منیجر جناب مجاہد اکبر کو ان کی گراں قدر خدمات اور تعاون کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کیں۔

آخر میں یواس سوات ویٹرنری سوسائٹی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی سرپرستی اور قیادت میں طلبہ کو اس فلاحی و تعلیمی سرگرمی کے انعقاد کا موقع میسر آیا۔ ان کی رہنمائی میں یونیورسٹی نہ صرف طلبہ کی عملی تربیت کو فروغ دے رہی ہے بلکہ کمیونٹی سروس کے مشن کو بھی احسن طریقے سے آگے بڑھا رہی ہے۔

یہ فری ویٹرنری میڈیکل کیمپ عوامی خدمت، عملی تربیت اور حیوانات کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک مثالی اور قابلِ تقلید اقدام ثابت ہوا۔
Higher Education Commission, Pakistan
Higher Education Archives & Libraries Department Khyber Pakhtunkhwa
The Livestock Conservancy
UVAS SWAT
Uvas Swat Students Welfare Society
Bondi Vet
Wildlife Vets International

Higher Education Commission, Pakistan Higher Education Archives & Libraries Department Khyber Pakhtunkhwa Wildlife Vets ...
06/05/2026

Higher Education Commission, Pakistan
Higher Education Archives & Libraries Department Khyber Pakhtunkhwa
Wildlife Vets International
UVAS SWAT

عملی مہارت کی جانب اہم پیش رفت 🩺یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کے ڈیپارٹمنٹ آف کلینیکل اسٹڈیز کے سینئر طلب...
01/05/2026

عملی مہارت کی جانب اہم پیش رفت 🩺

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کے ڈیپارٹمنٹ آف کلینیکل اسٹڈیز کے سینئر طلبہ نے ویٹرنری ٹیچنگ ہسپتال میں تھیریوجینالوجی کلینک-ٹو کے تحت عملی تربیتی سیشن میں شرکت کی۔ یہ سیشن انچارج ڈی وی ایس، لیکچرر اِن تھیریوجینالوجی ڈاکٹر خرم ادریان شاہ کی ماہرانہ نگرانی میں منعقد ہوا۔

تربیت کے دوران طلبہ نے جانوروں کے معائنے (پلپیشن) کے جدید طریقے سیکھے جن سے عمومی صحت، تولیدی نظام اور حمل کی درست تشخیص ممکن ہوتی ہے۔ طلبہ کو تکنیکی باریکیوں اور بین الاقوامی پیشہ ورانہ اصولوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ایسے پروگرامز نظری علم کو عملی میدان سے جوڑ کر طلبہ کے اعتماد اور مہارت میں اضافہ کرتے ہیں۔ یہ نشست مستقبل کے قابل ویٹرنری ڈاکٹرز کی تیاری میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔

یونیورسٹی کے معیاری تعلیم اور عملی تربیت کے یہ
اقدامات طلبہ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں

Uvas Swat Students Welfare Society
Higher Education Commission, Pakistan
Higher Education Archives & Libraries Department Khyber Pakhtunkhwa
UVAS SWAT

پریس ریلیزیونیورسٹی آف ویٹرنری اینیمل سائنسز سوات میں ورلڈ ویٹرنری ڈے کے موقع پر پُر وقار سیمینار کا انعقادیونیورسٹی آف ...
30/04/2026

پریس ریلیز

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینیمل سائنسز سوات میں ورلڈ ویٹرنری ڈے کے موقع پر پُر وقار سیمینار کا انعقاد

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینیمل سائنسز سوات میں ورلڈ ویٹرنری ڈے کی مناسبت سے ایک پُر وقار اور علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام یُواس سوات اسٹوڈنٹ کونسل کی ویٹس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا، جس میں اساتذہ کرام، معزز مہمانانِ گرامی، فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانے کے احترام میں تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر وطنِ عزیز سے محبت اور یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔

ورلڈ ویٹرنری ڈے کے حوالے سے یُواس سوات ویٹرنری سوسائٹی کے صدر ابرار آمین وزیر نے اپنے مختصر مگر جامع خطاب میں اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ ویٹرنری ڈے کی افادیت پر گفتگو کی۔ انہوں نے فرمایا کہ ویٹرنری سائنسز عصرِ حاضر کا ایک نہایت اہم شعبہ ہے جو جانوروں کی بیماریوں کی بروقت روک تھام، محفوظ و معیاری خوراک کی فراہمی اور عوامی صحت کے تحفظ میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اور اس شعبے میں تحقیق، جدت اور ترقی کے لیے عملی اقدامات کریں۔

پروگرام کے دوران ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اصغر خان نے ورلڈ ویٹرنری ڈے کے تناظر میں ایک جامع اور معلوماتی پریزنٹیشن پیش کی، جس میں ویٹرنری سائنسز کی اہمیت، عصری تقاضوں اور مستقبل میں دستیاب مواقع پر مفصل روشنی ڈالی ۔

اس موقع پر ہیڈ آف فیکلٹی ویٹرنری سائنسز و ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبیداللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویٹرنری شعبہ ملکی زرعی معیشت اور فوڈ سکیورٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس پُر عزم سیمینار میں ڈی وی ایم سمیت یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ شرکت کی اور مقررین کے خیالات سے علمی استفادہ حاصل کیا۔

تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے اس کامیاب اور یادگار پروگرام کے انعقاد پر یونیورسٹی انتظامیہ اور یُواس سوات ویٹس سوسائٹی کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔
Uvas Swat Students Welfare Society
UVAS SWAT
Higher Education Commission, Pakistan
Higher Education Archives & Libraries Department Khyber Pakhtunkhwa

ویٹرنری یونیورسٹی سوات میں ویٹرنری ٹیچنگ ہسپتال اورتحقیقی و تجرباتی فارم کا قیامUVAS Swat has established Veterinary Tea...
28/04/2026

ویٹرنری یونیورسٹی سوات میں ویٹرنری ٹیچنگ ہسپتال اورتحقیقی و تجرباتی فارم کا قیام
UVAS Swat has established Veterinary Teaching Hospital and Research & Experimental Farm
https://jassaraftab.com/veterinary-teaching-hospital-in-swat-by-uvas-swat/

UVAS SWAT
Higher Education Commission, Pakistan
Higher Education Archives & Libraries Department Khyber Pakhtunkhwa

Celebrating the Heroes Behind Every Healthy Animal 🐾Today marks World Veterinary Day, and we are taking a moment to hono...
25/04/2026

Celebrating the Heroes Behind Every Healthy Animal 🐾

Today marks World Veterinary Day, and we are taking a moment to honor the incredible dedication of the people who keep our companions, livestock, and wildlife thriving.

From the smallest kittens to the largest livestock, veterinarians are more than just "animal doctors"—they are the protectors of life in all its forms. This day reminds us that "Behind every healthy animal, there is a dedicated veterinarian."
Why We Celebrate?

World Veterinary Day isn't just about clinical care; it’s about the vital role veterinarians play in our global ecosystem:

1.Protecting Public Health: Managing zoonotic diseases that can spread from animals to humans.

2.Ensuring Food Security: Keeping livestock healthy to maintain safe and sustainable food systems.

3.Strengthening the Bond: Preserving the unique and heartwarming connection between humans and animals.

4.Environmental Stewardship: Contributing to a sustainable future through planetary health.





🐾

The Veterinary News & Views
UVAS SWAT
Higher Education Commission, Pakistan
Higher Education Archives & Libraries Department Khyber Pakhtunkhwa
The Livestock Conservancy

UVAS SWAT VETERINARY SOCIETY IS HIRING! 🐾 Are you passionate, dedicated, and ready to make a difference? UVAS Swat Veter...
24/04/2026

UVAS SWAT VETERINARY SOCIETY IS HIRING! 🐾

Are you passionate, dedicated, and ready to make a difference? UVAS Swat Veterinary Society is looking for enthusiastic students to join our growing team!

📋 Positions Available:
1️⃣ Female President
2️⃣ Female Vice President
3️⃣ Medicine Bank Incharge
4️⃣ Logistic Secretary
5️⃣ Information Secretary
6️⃣ Event Co-ordinator
7️⃣ Graphics Designer
8️⃣ Social Media Secretary
9️⃣ General Secretary

✅ Eligible:DVM & DVS Students Only

Lead. Inspire. Make a Difference!

Apply Now:
🔗 https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSdwsyXjWqBQZO6826WypHWLjWosudueeBMFxSI_WLR3GuAyrw/viewform?usp=header

⏰ Deadline: 15 May 2026 | 11:59 PM

Phone #0306-0555685 Gmail .com

"Let's build a stronger society together!"
YOUR VISION, OUR MISSION
UVAS SWAT Uvas Swat Students Welfare Society The Veterinary News & Views

Address

UVAS Swat , Sector D, Kanju Township Khyber Pakhtunkhwa
Khyber Pakhtunkhwa
19130

Telephone

+923419051293

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UVAS SWAT Veterinary Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to UVAS SWAT Veterinary Society:

Share

Category