Street Animal Saviour

Street Animal Saviour Promoting kindness for stray animals, raising awareness, advocating, educating and inspiring change
(1)

15/04/2026

Assalam o alaikum!

24-04-2026 ko Street Animal Saviour ki First Anniversery hai.....

Hum sunday 26-04-26 ko Mrs talpur k cat shelter visit kr rhe hain.....aur wahan aninal se related activity krenge....

Wahan plan yeh hai k bachon ko jama krke unko janwaron se pyar muhaabt hamdrdi sikhaye aur bache animals k sth waqt guzare.... agr aap me se bh koi join krna chahe to zarur mjse contact karsakta hai..

Location gulistan e johar block 13 karachi

If you want to join please contact watsup 03378055299

11/04/2026

کسی ایک بلی کی سرجری کروانے میں ہماری مدد کریں۔ یقین کریں، آپ کے تعاون سے ایک بے زبان کی جان محفوظ ہو جائے گی اور اسے ایک بہتر اور محفوظ زندگی ملے گی۔

آئیے Stray Cat Care کے اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں آپ کی چھوٹی سی مدد کسی معصوم جان کے لیے بہت بڑی امید بن سکتی ہے، اور اس کا اجر و ثواب یقیناً آپ کے حصے میں بھی آئے گا۔۔

Donate & Support:

JazzCash:
0337-8055199
(Imtiaz Ahmed)

Bank Details:

Account Title: Fariha Imtiaz
Account No: 01350110385993
IBAN: PK17 MEZN 00013 5011 0385 993

06/04/2026

جانوروں کی جان بچانا ہماری اولین ترجیح ہے اسی مقصد کے تحت ہم نے بلیوں کے لیے TNR (Trap-Neuter-Return) پروگرام کا آغاز کیا ہے، جو الحمدللہ روزانہ کی بنیاد پر کامیابی سے جاری ہے

ہماری کوشش ہےکہ معصوم بچوں کی تکلیف، بیماریوں اور حادثات میں کمی آئے اور انہیں بہتر زندگی مل سکے۔

اگر آپ اپنی گلی یا علاقے کی کسی بلی کی سرجری کروانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
اور اگر آپ اس نیکی کے کام میں ہمارا ساتھ دینا چاہتے ہیں چاہے تو آپ ہماری مدد کر سکتے ہیں اور ویڈیو کو شیر بھی کر سکتے ہیں

آئیں، مل کر بے زبان جانوروں کے لیے ایک محفوظ اور مہربان معاشرہ بنائیں۔

04/04/2026

She is strong she can handle any situation

01/04/2026

بعض لوگوں نے مجھ پر یہ بے بنیاد الزام لگایا کہ میں بلیوں کی اسپے اور نیوٹر کسی اناڑی ویٹ سے کرواتی ہوں، بلکہ یہاں تک کہا گیا کہ میں جانوروں کو مار کر ان کا گوشت لوگوں کو کھلاتی ہوں۔ سچ پوچھیں تو یہ سن کر دل دکھتا ہے اور حیرت ہوتی ہے کہ لوگ بغیر تحقیق کے سنگین الزام لگاتے ہیں

اسلام ہمیں واضح طور پر سکھاتا ہے کہ بلا تحقیق الزام لگانا، بدگمانی کرنا اور تجسس میں پڑ کر دوسروں کی کردار کشی کرنا گناہ ہے ہمارے دین میں کسی پر بہتان لگانا سختی سے منع کیا گیا ہے۔ افسوس یہ ہے کہ ہم تحقیق کیے بغیر سنی سنائی باتوں کو سچ مان لیتے ہیں اور کسی کی نیت اور کردار پر سوال اٹھا دیتے ہیں۔
میں جانوروں سے محبت کرنے والی انسان ہوں۔ میرا مقصد کبھی نقصان پہنچانا نہیں بلکہ زندگی بچانا ہے۔ بلیوں کی اسپے اور نیوٹر اس لیے کروائی جاتی ہے تاکہ ان کی صحت محفوظ رہے، اور وہ ننھے بچے جو روز سڑکوں پر بھوک، بیماری یا حادثات کا شکار ہو کر مر جاتے ہیں، اس تکلیف سے بچ سکیں۔ یہ ظلم نہیں بلکہ تکلیف کو دور کرنا ہے

میری صرف اتنی گزارش ہے کہ کسی کے بارے میں رائے بنانے سے پہلے تحقیق ضرور کریں۔ اختلاف ہو سکتا ہے، مگر الزام تراشی نہیں ہونی چاہیے

کیونکہ نیتوں کا حال اللہ جانتا ہے، اور جو کام ہم مخلوقِ خدا پر رحم کے لیے کرتے ہیں، وہ صرف اللہ کی رضا کے لیے کرتے ہیں، نہ کہ کسی فائدے یا شہرت کے لیے۔

31/03/2026

Project:Stray Cat Care
TNVR

28/03/2026

پورے پاکستان میں اکثر میونسپل ادارے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ سڑکوں سے کتوں کو اٹھا کر انہیں ریلوکیٹ کریں گے،مگر افسوسناک حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے۔ ریلوکیشن کے نام پر ان بےزبان جانوروں کو زہر دے دیا جاتا ہے، گولی مار دی جاتی ہے برسوں سے یہ خاموش قتلِ عام جاری ہے، مگر آج تک اس مسئلے کا کوئی مستقل اور انسانی حل سامنے نہیں آ سکا۔
یہ سوال بار بار دل میں اٹھتا ہے کہ آخر کب تک معصوم جانوروں کی جان لے کر مسئلے حل کرنے کی کوشش کی جاتی رہے گی؟ دنیا بھر میں اسٹریٹ اینیملز کے مسئلے کا حل اسپے، نیوٹر اور ویکسینیشن کے ذریعے نکالا جا چکا ہے، مگر ہماری حکومت اور متعلقہ ادارے اب تک مؤثر پالیسی بنانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ جانوروں کو مار دینا حل نہیں، بلکہ یہ ہماری اجتماعی بےحسی کی علامت ہے۔
ایک مہذب معاشرہ وہ ہوتا ہے جو کمزور اور بےزبان مخلوق کی حفاظت کرے، نہ کہ ان کے وجود کو ختم کر دے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم ظلم کے اس سلسلے کو روکنے کی آواز بلند کریں اور انسانیت، رحم اور ذمہ داری پر مبنی حل کا مطالبہ کریں۔ کیونکہ کسی بھی معاشرے کی اصل پہچان اس کے طاقتور نہیں، بلکہ اس کے کمزوروں کے ساتھ کیے گئے سلوک سے ہوتی ہے۔

♥️

ہم اس ہفتے ہفتہ کے دن سے اسپے/نیوٹر سرجریز کا دوبارہ آغاز کر رہے ہیں۔ہمارا مقصد اسٹریے بلیوں کی تعداد کو انسانیت کے ساتھ...
26/03/2026

ہم اس ہفتے ہفتہ کے دن سے اسپے/نیوٹر سرجریز کا دوبارہ آغاز کر رہے ہیں۔
ہمارا مقصد اسٹریے بلیوں کی تعداد کو انسانیت کے ساتھ کنٹرول کرنا اور انہیں ایک بہتر اور محفوظ زندگی فراہم کرنا ہے۔

اگر آپ کراچی سے ہیں اور اپنے علاقے کی اسٹریٹ بلیوں کی سرجری کروانا چاہتے ہیں تو ہم سے ضرور رابطہ کریں۔ آئیے مل کر ایک مثبت تبدیلی لائیں۔

Contact Watsup
03378055199

23/03/2026

آج عید کا دن ہم نے ان بے زبان جانوروں کے ساتھ منایا۔ جب سب اپنی خوشیوں میں مصروف تھے، ہم نے سوچا کہ ان معصوم جانوں کو بھی اس خوشی میں شامل کیا جائے جو ہر روز ہمارا انتظار کرتے ہیں۔ ان کے لیے نہ نئے کپڑے ہوتے ہیں، نہ کوئی خاص اہتمام ان کی عید تو بس ایک وقت کا پیٹ بھر کھانا اور تھوڑی سی محبت ہوتی ہے۔
جب ہم نے انہیں کھانا دیا اور پیار سے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا، تو ان کی آنکھوں میں جو خوشی اور سکون تھا، وہی ہماری اصل عید بن گیا۔ اس احساس نے یہ سکھایا کہ خوشی صرف اپنے لیے نہیں ہوتی، بلکہ اسے بانٹنے میں اصل خوبصورتی ہے۔
آئیں ہم سب عہد کریں کہ اپنی خوشیوں میں ان بے زبان مخلوق کو بھی شامل کریں، کیونکہ یہی اصل انسانیت ہے اور یہی عید کا حقیقی پیغام ہے۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Street Animal Saviour posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share