MD Birds Aviary

MD Birds Aviary Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MD Birds Aviary, Pet service, Karachi.

11/09/2024
14/01/2024

Available for New Shelter

03322457708

05/03/2023

أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ ❤️
وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ !
❤️مَا شَآءَ اللّٰهُۙ-لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِۚ-
الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ.°عَلَى كُلّ حَالٍ

❤️Cremino 2.5 Months
Looking for New Shelter
Non DNA
Location Karachi ❤️

19/02/2023

أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ ❤️
وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ !
❤️مَا شَآءَ اللّٰهُۙ-لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِۚ-
الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ.°عَلَى كُلّ حَالٍ

Cremino Patha Available for New Shelter
Location Karachi

14/07/2022

السلام علیکم!
اُمید کرتا ہوں تمام بھائی خیروعافیت سے ہونگے...

آجکل مشاہدے میں آرہا ہے کہ کافی بھائیوں کے پرندے مررہے ہیں تو سوچا کچھ باتیں آپ لوگوں سے شیئر کروں تاکہ لوگوں کا نقصان ہونے سے بچ جائے اور اللہ کرم کردے..

⚠️ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے پرندوں میں آنکھوں کی بیماری اور سانس کی بیماری نہ آئے تو اپنے شیڈ کی نمی کی مقدار 70 سے اوپر اور 40 سے نیچے نہ آنے دیں...

⚠️ اپنے شیڈ میں ڈیجیٹل میٹر ضرور رکھیں جوکہ آپکو درجہ حرارت اور نمی کا درست تناسب بتاسکتے..

⚠️ جولائی اور اگست میں اپنے پرندوں کو سافٹ فوڈ نہ دیں کیونکہ ان دومہینوں میں بجائے فائدہ کے سافٹ فوڈ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے...

⚠️ او آر ایس اور دیگر چیزیں اپنی جگہ لیکن سب سے فائدہ مند چیز جوکہ آپکے پرندے کو گرمی سے 100 فیصد بچاتی ہے وہ الیکٹرولائٹ ہے...
جس چیز میں کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس، سوڈیم اور کلورائڈ یہ تمام چیزیں موجود ہوں وہ ایک اچھا الیکٹرولائٹ ہے...
سب سے ٹاپ لیول الیکٹرولائٹ سپارک ہے اسکے بعد Replenish اسکے بعد اور کوئی...

⚠️ گرمیوں میں پرندے دانہ کم کھاتے ہیں لہذا الیکٹرولائٹ اس لیے بھی ضروری ہے کہ یہ غذائی ضروریات کو پورا کرتا ہے اور پرندے کو ایک توانا زندگی دیتا ہے..

⚠️ گرمیوں کے سیزن میں اپنے پرندوں کو پکڑنے اور زیادہ اُڑانے مطلب تنگ کرنے سے گُریز کریں کیونکہ پرندہ سٹریس میں آکر اور ہانپنے سے ایکسپائر ہوسکتا ہے..

⚠️ دانے میں سورج مُکھی اور کنیری کی مقدار کم رکھیں

⚠️ الیکٹرولائٹ روزانہ نہیں دینا شیڈ کا درجہ حرارت 35 سے اوپر ہو تو ایک دن کا وقفہ ڈال کر دیں اور اگر درجہ حرارت 32 تک ہے تو دو دن کا وفقہ بھی ڈالا جاسکتا ہے..

⚠️ گرمیوں میں ہرگز بریڈ نہ لیں انکی خوب خدمت کریں تاکہ سیزن میں پرندے آپکی خدمت کرسکیں🙂

⚠️ صفائی کا خاص خیال رکھیں خصوصاً برسات کے موسم میں اور پنجروں کی ٹرے میں پانی یا نمی نہ آنے دیں کیونکہ یہیں سے بیماریاں جنم لیتی ہیں...

⚠️ اگست کے آخر میں اپنے پرندوں کے جوڑے بنادیں جن سے آپ بریڈ لینا چاہتےہیں تاکہ بوکس لگانے تک انکی Bonding ہوسکے اور 15 ستمبر یا اسکے بعد بوکس لگائیں موسم کو دیکھتے ہوئے..

⚠️ ہمیشہ کوالٹی پر کام کریں چار پیسے زیادہ بھرلیں لیکن کوالٹی کو نہ چھوڑیں، کیونکہ کوالٹی ہی سیل ہوتی ہے..

⚠️ پرندے لینے سے پہلے کسی سینئر یا صاحب علم سے لازمی مشورہ کریں آپکا فائدہ ہوگا پرندے کی Pedigree اور اسکے ماں باپ کے جانے بغیر ہرگز پرندہ نہ خریدیں..

⚠️ کارگو سے بچیں ممکن ہوتو پرندہ خود جاکر خریدیں ایک تو آپ فراڈ سے بچیں گے اور دوسرا آپ غلط چیز سے بھی بچیں گے..

⚠️ سب سے پہلے اپنے شہر میں پرندہ تلاش کریں اگر نہ ملے تب باہر کے شہر کا رُخ کریں اسطرح آپکو چیز بھی سستی اور بہتر ملے گی اور آپکے اچھے تعلقات استوار ہونگے...

⚠️ ہمیشہ کوشش کریں کہ جب بھی پرندہ خریدنا ہوتو اس شخص سے خریدیں جو خود بریڈ کروارہا ہو اور اسکے شیڈ پر جاکر خریدیں آپکو تسلی بخش چیز اور اچھی چیز ملے گی...

⚠️ نیم حکیم خطرہ جان
ایسے لوگوں سے بچیں جو صرف اپنا منجن بیچنے کی خاطر آپکی غلط رہنمائی کریں اور آپ سے پیسے اینٹھنے کی کریں..

⚠️ خود فیصلہ کریں کہ آپ کو کس چیز میں Invest کرنا ہے کونسی میوٹیشن لگانی ہے..
کوئی شخص کچھ کہے گا اور کوئی کچھ لہذا اپنی عقل استعمال کرتے ہوئے خود فیصلہ کریں...

⚠️ لوگوں کا بَھلا کریں آسانیاں آسمان سے آپ پر بَرسیں گی، انشاءاللہ..

25/06/2022

تمام بھائیوں کو *السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاۃ*

*حبس کا موسم اور آئی انفیکشن* ⭕⭕
*بیشک احتیاط علاج سے بہتر ہے* ✔✔
جیسا کہ آپ سب لوگ جانتے, اگست کا مہینہ شروع ہونے والا ہے جس میں ملک کے زیادہ تر حصے میں بارش اور حبس کا موسم ہوتا ہے۔ اور اس موسم میں پرندوں میں خاص طور پر لوو برڈ میں آنکھ کا انفیکشن دیکھنے کو ملتا ہے۔ جو کہ پرندوں کے لئے خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ اس سے بچاؤ کے لیے کچھ اہم نکات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ 🔊🔊
🌴 *شیڈ کی صفائی ٹرے سمیت ہر دو دن بعد لازمی کریں*۔
🌴 *اپنے شیڈ میں ہر دس دن بعد VirconS کا سپرے کریں*.
🌴 *وینٹیلیشن یعنی ہوا کے گزرنے کا عمل کو یقینی بنائیں*۔
🌴 *پرندوں کے کھانے کے برتن خاص طور پر پانی کے برتن ڈیلی اچھی طرح صاف کرنے کے بعد ہی پانی ڈالیں*۔
🌴 *حبس کے دنوں میں Mist Fan اور ایئرکولر میں موجود پانی کی موٹر کا استعمال کم سے کم کریں یعنی موٹر کے بغیر کولر استعمال کیا جا سکتا ہے (ایسا دوپہر کے وقت ہی کیا جائے)*
🌾 *اللہ تعالی سب کے شوق کو سلامت رکھے اور مال میں برکت دے* 💝💝

25/06/2022

*تمام بریڈرز حضرات متوجہ ہو*

جال والو کو اپنا مال فروخت نہ کرے خصوصًا بجری۔ جال والے انتہائی کم قیمت میں مال خرید رہے ہیں جس سے بریڈرز کو کافی نقصان ہو رہا ہے دانہ بھی کھلانا جیب پر بوجھ ڈال رہا ہے۔لہٰذا جب تک جال والے اپنے ریٹ صحیح نہ کرے کوئی اپنا مال فروخت نہ کرائے۔ انشاءااللہ سب کا فائدہ ہوگا۔۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MD Birds Aviary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MD Birds Aviary:

Share

Category