Birds and animal mart

Birds and animal mart ہمارے ہاں ہر اقسام کے پرندے دستیاب ہیں

ریچھ کے بچے کو جنگل سے نکالنے سے پہلے اس کی ماں کو بے دردی سے مار دیا جاتا ہے، کیونکہ زندہ حالت میں وہ اپنے بچے کو کبھی ...
26/08/2025

ریچھ کے بچے کو جنگل سے نکالنے سے پہلے اس کی ماں کو بے دردی سے مار دیا جاتا ہے، کیونکہ زندہ حالت میں وہ اپنے بچے کو کبھی جدا نہیں ہونے دیتی۔ یوں ایک بچے کے ساتھ دو جانیں ضائع ہوتی ہیں اور ریچھ، جو پہلے ہی ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں، مزید بربادی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

لیکن ظلم یہیں ختم نہیں ہوتا…

🐾 ٹریننگ سے پہلے ان کے دانت ہتھوڑے مار کر توڑ دیے جاتے ہیں یا رگڑ دیے جاتے ہیں، ناخن کھینچ کر نکال دیے جاتے ہیں تاکہ یہ معصوم جانور اپنی حفاظت نہ کر سکیں۔

🐾 ان کی ناک میں سوراخ کر کے لوہے کی نتھ ڈالی جاتی ہے۔

🐾 "ڈانس" سکھانے کے لیے ریچھ کو دہکتی ہوئی دھات کی پلیٹوں پر کھڑا کیا جاتا ہے۔ جلن اور درد کے مارے وہ بار بار اپنے پاؤں اٹھاتے ہیں، ادھر سے ادھر کودتے ہیں—یہی ظلم عوام کو "ڈانس" نظر آتا ہے۔ اصل میں وہ صرف تکلیف سے بچنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔

یہ عمل بار بار میوزک اور مداری کی آواز کے ساتھ دہرایا جاتا ہے، یہاں تک کہ ریچھ کو سمجھ آ جاتا ہے کہ موسیقی اور نکیل کا کھنچاؤ درد کی علامت ہیں۔ پھر وہ اپنی جان بچانے کے لیے یہ غیر فطری حرکت دہرانے لگتا ہے۔

😔 سوچئے! یہ "تماشہ" آپ کی تفریح نہیں بلکہ اس معصوم جانور کے لئے مسلسل اذیت ہے۔

اب سوال یہ ہے:
کیا ایسی روزی جو اللہ کی مخلوق کو ظلم و اذیت میں ڈال کر کمائی جائے، حلال ہو سکتی ہے؟
کیا ہم ان "مداریوں" کو غریب سمجھ کر ان کی مدد کر کے اس ظلم کا حصہ نہیں بنتے؟

🙏 خدارا اپنے دلوں میں رحم پیدا کیجیے۔
جہاں بھی ایسے ظالم مداری نظر آئیں، فوراً متعلقہ محکمے کو اطلاع دیں۔
ان کی طرف داری نہ کریں، بلکہ اس ظلم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کیا آپ جانتے ہیں؟جنگل سے ریچھ کا بچہ لینے سے پہلے ماں کو مار دیا جاتا ہے کیونکہ زندہ حالت میں تو وہ بچے کو لے جانے نہیں ...
23/08/2025

کیا آپ جانتے ہیں؟
جنگل سے ریچھ کا بچہ لینے سے پہلے ماں کو مار دیا جاتا ہے کیونکہ زندہ حالت میں تو وہ بچے کو لے جانے نہیں دیتی۔ یوں یہ خبیث نا صرف ان دو ریچھوں کا نقصان کرتے ہیں بلکہ نسل کی بڑھوتری بھی رُک جاتی ہے۔ اور ریچھ پہلے ہی نا پیدی کے خطرات سے دوچار ہے!!!
کیا اب بھی آپ ریچھ کا تماشہ دیکھیں گے؟
اب بھی آپ ان ظالموں کو غریب مسکین سمجھ کر ان کی مالی مدد کرو گے؟

ٹریننگ شروع کرنے سے پہلے یا تو ان کے دانت ہتھوڑا مار کر نکال دئیے جاتے ہیں یا رگڑ دئیے جاتے ہیں۔ ناخن بھی کھینچ کر نکال دئیے جاتے ہیں۔ تاکہ ان بزدلوں کو ریچھ سےکوئی خطرہ نا ہو۔

پھر ان کی ناک میں سوراخ کرکے لوہے کی نتھ ڈالی جاتی ہے۔ اور یہ سب ٹریننگ شروع ہونے سے پہلے۔

ڈانس سکھانے کے لئے ریچھ کو دھات کی گرم پلیٹوں/چادر کے اوپر کھڑا کیا جاتا ہے۔ جس کی تکلیف کے باعث یہ بیچارے مجبور ہو کر سیدھے کھڑے ہوتے ہیں۔ کھڑے ہوکر درد/جلن کے ماریے یہ پچھلے پاؤں میں سے کبھی ایک اٹھاتے ہیں کبھی دوسرا۔ ایک سائڈ سے کود کر دوسری کی طرف جاتے ہیں جو بظاہر دیکھنے میں ڈانس ہی لگتا ہے۔

یہ عمل کئی بار میوزک اور مداری کی آواز کے ساتھ دھرایا جاتا ہے اور جب ریچھ یہ غیر فطری عمل سیکھ جاتا ہےتو گرم پلیٹ وغیرہ کی ضرورت نہیں رہتی۔ نکیل کا کھینچا جانا ہی کافی ہوتا ہے۔ ریچھ کے لئے آنے والی تکلیف کا اشارہ ہی کافی ہوتا ہے۔

ریچھ اصل میں ڈانس آپ کی داد وصول کرنے کے لئے نہیں۔ خود کو تکلیف سے بچانے کے لئے کرتا ہے۔

کئی دنوں سے یہ دیکھا جا رہا ہے کچھ لوگ ان خبیث مداریوں کی طرف داری کرتے ہیں کہ غریب کی روزی ہے۔
جو روزی اللہ کی مخلوق کو اس تکلیف میں ڈالے، کیا وہ حلال ہوگی؟ اور کیا اس کی طرف داری کرنا ٹھیک ہوگا؟

خدارا اپنے دلوں میں رحم پیدا کیجیے۔
جہاں ان تماشے والوں کو دیکھیں محکمہ کو اطلاع کریں۔ جنہیں آپ غریب سمجھ بیٹھے ہیں وہ اس دُنیا کے ظالم ترین لوگوں میں سے ہیں اس ظلم کا حصہ بننے سے گُریز کیجیے۔

Mashallah
20/08/2025

Mashallah

ساون کا مہینہ شجرکاری کا سنہری موقع 13 جولائی سے ساون کا مہینہ شروع ہو رہا ہے۔ بزرگوں سے سنا ہے کہ ساون میں اگر سوکھی لک...
17/06/2025

ساون کا مہینہ شجرکاری کا سنہری موقع
13 جولائی سے ساون کا مہینہ شروع ہو رہا ہے۔ بزرگوں سے سنا ہے کہ ساون میں اگر سوکھی لکڑی بھی زمین میں لگا دی جائے تو وہ سبز ہو جاتی ہے۔ یعنی یہ مہینہ درخت لگانے اور پودے لگانے کے لیے سب سے موزوں اور بابرکت وقت ہے۔
آئیے ہم سب مل کر شجرکاری کی تیاری کریں تاکہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر قابو پایا جا سکے اور آنے والی نسلوں کو ایک بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

آپ انکے مسقبل سے کھیل رہے ہیں ، انکی نسلیں کہاں جائیں گی اپنے حصے کے چار درخت خود لگائیں یا انکے پیسے دیں اور اس مخلوق ا...
28/06/2024

آپ انکے مسقبل سے کھیل رہے ہیں ، انکی نسلیں کہاں جائیں گی اپنے حصے کے چار درخت خود لگائیں یا انکے پیسے دیں اور اس مخلوق اور زمین پر رحم کھائیں

12/06/2024
لوگ کہتے ہیں  قتل و غارت نہیں ختم ہو رہی،ظلم و زیادتی  ختم نہیں ہو رہی ، آج میں آپ لوگوں سے سوال کرتا ہو کیا انکا حساب ا...
05/03/2024

لوگ کہتے ہیں قتل و غارت نہیں ختم ہو رہی،ظلم و زیادتی ختم نہیں ہو رہی ، آج میں آپ لوگوں سے سوال کرتا ہو کیا انکا حساب اللہ تعالیٰ نہیں لےگا،،کیا یہ اُس وقت اللہ تعالیٰ سے فریاد نہیں کرتے ہونگے،،جب خون میں لت پت ،،ہر جگہ سوراخ ہی سوراخ،، کیا انکو جینے کا حق نہیں،، جب پیارے آقاﷺ نے سختی سے منع فرمایا ہے،، خدا کے لیے چند پیسوں اور اپنے شوق کی خاطر ان بے زبان جانوروں کو ظلم کر کے نہ مارو،،جو بھی ساتھی متفق ہے میرے ساتھ اس کو شئر کرے جزاک اللہ ۔۔😥😥😥😥😥😥😥😥😥

Address

Jamali Pull Super Highway Near Kabab Jee Restaurant
Karachi

Telephone

+923055433445

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Birds and animal mart posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Birds and animal mart:

Share

Category