Plant Breeder

Plant Breeder We provide information about plant breeding & genetics, seed purification and agricultre related issues for sustainable agriculture system

Black Wheat 🌾
02/12/2022

Black Wheat 🌾

We are ready to provide this
07/09/2022

We are ready to provide this

06/09/2022
03/02/2022

ان کسانوں کے لیے ضروری ہدایات جو اپنا گندم کا بیج اگلے سیزن کے لیے رکتی ہیں- یہ ویڈیو ضرور دیکھیں اور مزید معلوماتی ویڈیوز کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنا نہ بھولیں۔
_____________________________________
جيڪي بہ آبادگار پنھنجو ڪڻڪ جو ٻج رکندڙ آھن انھن لاء ضروري هدايتون- ڪڻڪ جو ٻج خالص ڪرڻ لاء ڪجھ هدايتون ٻج کي ايندڙ سيزن لاءِ بهتر ڪرڻ لاءِ ڇا ڇا ڪرڻ گهرجي ته ٻج نج به ٿئي ۽ پيداوار سو بہ بھتر ٿئي-
آبادگار جيڪي ھر سال پنهنجو ٻج رکندڙ آھن اھي ھن وڊيو کي لازمي ڏسن وڌيڪ معلوماتي وڊيو لاءِ اسان جي يوٽيوب چينل کي سبسڪرائيب ڪرڻ نه وساريندا-

سنڌي ۾ وڏيون جو لنڪ 👇
https://youtu.be/iNqwot7DhnI

اردو زبان میں وڈیو دیکھنے کا لنک 👇
https://youtu.be/nMpTyiOqo_w

گندم کے کاشتکار متوجہ ہوں،گندم کے پودے کو سمجھنے کے لئے گندم کی گروتھ سٹیجز کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔کیونکہ ہر سٹیج پر پود...
19/12/2021

گندم کے کاشتکار متوجہ ہوں،
گندم کے پودے کو سمجھنے کے لئے گندم کی گروتھ سٹیجز کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔کیونکہ ہر سٹیج پر پودے کی مختلف ضروریات ہوتی ہیں۔مثلا صحیح وقت پر کھاد ،پانی بیماریوں اور جڑی بوٹیوں کا کنٹرول کر کے اچھی پیداوار کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔گندم کی گروتھ سٹیجز کو 4 بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

A-Pre-Establishment Stages.

1۔اگاؤ سے پہلے کا مرحلہ::۔
(Pre Emergance-0-7 DAS)
یہ وہ وقت ہے جب بیج زیر زمین ہوتا ہے۔بیج زمین سے نمی جزب کر کے اگاؤ کا آغاز کرتا ہے۔اس مرحلے میں بیج سب سے پہلے جڑ بناتا ہے اور پودا زیر زمین ہی رہتا ہے۔بیج کا وہ حصہ جہاں سے جڑ نکلتی ہے ریڈیکل کہلاتا ہے۔ ریڈیکل سے نکلنے والی جڑ سیدھی نیچے جاتی ہے۔اس کے بعد سائڈ میں دو جڑیں نکلتی ہیں جنہیں ایڈوینٹیشیس روٹس کہتے ہیں یہ جڑیں مل کر پرائمری روٹ سسٹم بناتی ہیں ۔اسی مرحلے میں بیج کولی آپٹائل بھی بناتا ہے جو نوزائیدہ پہلےپتے کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

2- آگاؤ کا مرحلہ::
(Emergence/ Germination-7-15 DAS)
اس مرحلے میں پہلا پتہ کولی آپٹائل کو پھاڑ کر سطح زمین سی باہر آجاتا ہے۔ اور آگاؤ کا آغاز ہوتا ہے۔
گندم کا اگاٰؤ 7سے 12 دن میں مکمل ہوتا ہے۔درجہ حرارت اگر کم ہو تو زیادہ دن بھی لگ سکتے ہیں۔پہلا پتہ نکلنے تک پودا بیج سے ہی خوراک حاصل کرتا ہے۔لہذا بیج کا صحتمند ہونا ضروری ہے۔
B- Vegetative Stages---

3-سیڈ لنگ سٹیج ::
(Seedling Stage-)
یہ مرحلہ پہلا پتہ نکلنے سے لیکر پہلا ٹلر بننے تک کے دورانیے پر مشتمل ہوتا ہے۔
اس حالت میں پودا اپنی جڑوں کو لمبا اور مضبوط بناتا ہے۔اس دوران جڑیں زمین میں بہت گہری چلی جاتی ہیں۔

4-تاج نما جڑیں بنانے کا مرحلہ::
(Crown Root initiation Stage- 21DAS)
اس حالت میں پودا تاج نما جڑیں بنانا شروع کرتا ہے۔تاج نما جڑیں زمین سے خوراک اور پانی اکٹھا کرکے پتوں تک پہنچاتی ہیں۔اور پتوں میں خوراک بنتی ہے۔اسی مرحلے پر شگوفہ سازی کا عمل بھی شروع ہوجاتا ہے۔اسی لئے سفارش کی جاتی ہے کہ پہلا پانی 18 سے 22 دن کے اندر اندر ضرور لگا لیں۔اس وقت پودے کو نائٹروجن کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔لہذا پہلے پانی کے ساتھ ایک بوری یوریا بھی ڈال دیں۔

5-جھاڑ بنانے کا مرحلہ::
(Tillering Stage- 40-45 DAS)
جب فصل کی عمر 20 سے 25 دن کی ہوتی ہے تو جھاڑ بننے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔اس وقت تک 3 سے 4 پتے بن چکے ہوے ہیں۔پتے کے ایکسل سے جھاڑ نکلتا ہے اسے پرائمری ٹلر کہتے ہیں۔پرائمری ٹلر سے سیکنڈری ٹلر اور سیکنڈری ٹلر سے ٹرشری ٹلر نکلتے ہیں۔جھاڑ بنے کے دوران فصل پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہونا جایئے۔پانی کی کمی اور جڑی بوٹیوں کا دباؤ جھاڑ بننے کے عمل کو متاثر کرتا ہے۔اسی لئے کہا جاتا ہے کہ پہلا پانی جھاڑ بننے پر لگائیں آس مرحلے پر پانی کی کمی سے چھاڑ کم بنے گا اور پیداوار متاثر ہوگی۔ اگرآپ کے پاس صرف ایک ہی پانی ہے تو اسی موقع پر اس پانی کو استعمال کریں ۔اور جڑی بوٹیوں کو جتنا جلدی ہو سکے کنٹرول کریں۔45 دن کی عمر تک جو ٹلر بنتے ہیں وہی کامیاب ہوتے ہیں۔اس بعد بھی ٹلر تو بن جاتے ہیں لیکن ان پر سٹہ نہیں بنتا۔پہلا پانی لگنے کے بعد چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کا اگاؤ تیزی سے ہوتا ہے اور وہ خوراک اور پانی میں حصہ دار بننے لگتی ہیں۔جس سے فصل کو خوراک اور پانی کی کمی ہو جاتی ہے جو پیداور میں کمی کا سبب بنتی ہے اس لئے چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کوجتنا جلدی ہوسکے پہلے پانی کے بعد کنٹرول کر لینا چاہیے۔

5-نالیاں بننے کا مرحلہ::۔
(Jointing Stage -45-55 DAS)
جھاڑ بننے کے بعد پودے پر نوڈز( نالیاں) بننےکا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔اور تنے پر 7 سے 8 نوڈز بنتے ہیں اور ہر نوڈ پر ایک پتہ ہوتا ہے-اسی وقت پودے کے اندر سٹہ بننے عمل شروع ہوجاتا ہے۔نیا بننے والہ سٹہ اگرچہ بہت چھوٹا سا ہوتا ہے لیکن اس سٹے میں تمام معلومات ہوتی ہیں مثلا سٹے کی لمبائی کتنی ہوگی،سٹے میں کتنے دانے بنیں گے۔اور پودا اسی وقت تعین کر لیتا ہے کہ کتنی پیداور ہو گی۔لہذا اس وقت تک یعنی 50 سے 55 دن تک پودے کی پوری خوراک دے دینی چاہیے۔

6-نالی چڑھنے کا مرحلہ:
(Stem Elongation Stage- 55-65DAS)
جب نوڈز بن جاتے ہیں تو نالی چڑھنے کا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔اس مرحلے کے دوران پودے کا تنا لمبا ہو جاتا ہے اور فصل قد کرتی ہے۔اس مرحلے کے دوران زیادہ تر ٹلرز بن جاتے ہیں اور سیکنڈری رووٹ سسٹم بننا شروع ہو جاتا ہے۔

C- Reproductive Stages::

7-گوبھ کا مرحلہ::
(Booting Stage -65-70DAS)
تنے کی بڑھوتری کے بعد بوٹنگ سٹیج کا آغاز ہوتا ہے۔اس مرحلے کو گوبھ کا مرحلہ بھی کہتے ہیں-جب فصل کی عمر 65 سے 70 دن کی ہوتی ہے تو گوبھ کے مرحلے کا آغاز ہوتا ہے۔
اس مرحلے میں ایک بہت بڑا اور چوڑا پتہ نمودار ہوتا ہے جسے فلیگ لیف کہا جاتا ہے۔فلیگ لیف نکلنے کے بعد سٹہ پودے سے باہر آ جاتا ہے۔سٹے اور دانے کی صحت کا دارومدار فلیگ لیف کی صحت پر ہے۔اس مرحلہ پر فلیگ لیف پر امائنوایسڈ یا خوراکی اجزاء کا سپرے نہایت سود مند ثابت ہوتا ہے۔گوبھ حالت میں پانی کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔اس مرحلہ پر آبپاشی ضرور کرنی چاہیے۔

8-سٹہ نکلنے کا مرحلہ::.
(Earing/Heading Stage:70-75DAS)
اس مرحلےمیں سٹہ تنے سے باہر آجاتا ہے اور تولیدی مرحلے کا آغاز ہوتا ہے

9- بور بننے کا مرحلہ :
(Flowering /Anthesis: 80-85 DAS)
3سے 5 دن میں پولینیشن کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔اور دانہ بننے کا آغاز ہوتا ہے۔اس مرحلے پر درجہ حرارت کی زیادتی یا پانی کی کمی پیداور میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

D- Post Anthesis Stages

10-دانے کی دودھیا حالت ::
(Milking Stage: 100-105DAS)
دانہ بننے کے بعد دانےکی بھرائی کا عمل شروع ہوتا ہے۔اس حالت کو دودھیا حالت یا ملکنگ سٹیج کہتے ہیں۔اس حالت میں دانے میں دودھیا مواد بنتا ہے اور دانے کی بھرائی کا عمل شروع ہو جاتا ہے-اس مرحلے پر کسی صورت بھی پانی کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔پانی کی کمی کی صورت میں دانے کی بھرائی صحیح نہیں ہو گی اور دانے کا سائز چھوٹا رہ جائے گا۔یہ مرحلہ بوائی کے 100 سے 105 دن بعد آتا ہے۔

11-دانہ پکنے کا مرحلہ:
(Dough Stage- 105-115 DAS)
اس مرحلے میں دودھیا مواد گاڑھا ہونا شروع ہوتا ہے۔ اس حالت کو۔ڈف سٹیج کہا جاتا ہے
اس حالت کو 2 حالتوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
سافٹ ڈف سٹیج:
(Soft dough Stage: 105-110 DAS)
اور ہارڈ ڈف سٹیج:
(Hard Dough Stage :110-115DAS)

12-دانے کا مکمل پکنا::
(Maturity Stage- 115-125 DSA)
آخری حالت میں دانہ پک کر تیار ہو جاتا ہے ۔دانہ خشک اور سخت ہو جاتا ہے۔اور فصل کٹائی کے لۓ تیار ہو جاتی ہے۔

13-کٹائی کا مرحلہ::
(Harvesting- 135-145 DAS)
گندم کی فصل 145سے 150 دن میں پک کر تیار ہو جاتی ہے۔اور فصل کی کٹائی کی جاتی ہے۔(منقول)
جزاک اللہ . اللہ تعالیٰ کسانوں کی سال بھر کی روزی میں برکت و سلامتی عطا فرمائیں آمین ثم آمین۔






Link
👉 https://www.youtube.com/c/EverythingAgriculture

کاشتکار حضرات آپ کے ساتھ آج گندم کی جنس اکبر 19 کی کچھ خصوصیات شیئر کر رہے ہیں یہ جنس ایوب ایگریکلچرل ریسرچ فیصل آباد کی...
10/12/2021

کاشتکار حضرات آپ کے ساتھ آج گندم کی جنس اکبر 19 کی کچھ خصوصیات شیئر کر رہے ہیں یہ جنس ایوب ایگریکلچرل ریسرچ فیصل آباد کی جسے اکبر 2019 ہے یہ جنس فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن نے 2019 میں منظور کی تھی۔
گندم کی جنس اکبر 19
75 من فی ایکڑ کی اوسط رکتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر ہمارے تفصیلی ویڈیو دیکھیں۔

نئی نسلوں کے بارے میں معلومات کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل ایوریتھنگ ایگریکلچر Everything Agriculture ضرور سبسکرائب کریں۔

Dr. Ghulam Mustafa Wassan
Ph.D Scholar Agriculture
Plant Breeding and Genetics

👉

19 #75 on ...

ڪڻڪ جي ٻج کي پوکي کان پهرين فنگس بيڪٽريا ۽ ٻين بيمارين کان بچاءُ لاءِ ٻج کي ٽريٽ يا ڊِس انفيڪٽ ڪيئن ڪجي (سيڊ ٽريٽمنٽ) تف...
31/10/2021

ڪڻڪ جي ٻج کي پوکي کان پهرين فنگس بيڪٽريا ۽ ٻين بيمارين کان بچاءُ لاءِ ٻج کي ٽريٽ يا ڊِس انفيڪٽ ڪيئن ڪجي (سيڊ ٽريٽمنٽ) تفصيلي معلومات ڏسو اسان جي يوٽيوب چينل Everything Agriculture
تي آبادگارن کي گذارش آھي اسان جي چينل کي سبسڪرائيب ڪيو (سبسڪرائيب ڪين ڪجي وڊيو ۾ معلومات ڏنل آھي) ۽ زراعت جي باري ۾ ھر وقت اپٽوڊيٽ رھو

👉

Please share th...

24/11/2015
23/08/2015

Address

Main Sanghar Mirpurkhas Road
Kandiari
68310

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 10:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923003449991

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Plant Breeder posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share