13/07/2026
پیپلز کالونی کے عوام سراپہ احتجاج
بابو اسماعیل پارک( الفتح گراؤنڈ )پیپلز کالونی کی غیور عوام کا حق ہے اس کو صرف پارک (گراؤنڈ )کے طور پر استعمال ہونا چاہیے
پیپلز کالونی کے عوام کو پارک(گراؤنڈ ) پر ناجائز دکانات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں پیپلز کالونی کی غیور عوام اس پارک پر قبضہ مافیا کا ناجائز قبضہ بالکل نہیں ہونے دیں گے
لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکام کے باوجود ضلعی انتظامیہ ٹال مٹول اور لیتو لال سے کام لے رہی ہے عدالتی فیصلے پر عمل درامد نہیں کروا رہے جو پیپلز کالونی کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ہے
گجرانوالہ کی ضلع انتظامیہ کو بار بار یاد دہانی کرانے کے باوجود یہ عدالت کے فیصلے کی پاسداری اور ہائی کورٹ کے قانونی حکم پر فل فور عمل درامد کرایا جائے اور جس طرح لاہور ہائی کورٹ کا حکم ہے کہ اس پارک کو اس کی اصل حالت میں فورا بحال کریں واکنگ ٹریک۔جنگلے۔اوردرخت جو کاٹے گئے ہیں۔وہ فورا لگوائے جائیں اور جائز دکانات جو بنی ہے انہیں فی الفور ختم کیا جائے
ہماری ڈپٹی کمشنر جناب نوید احمد صاحب سے گزارش ہے کہ جب اپ کی طرف سے ہائی کورٹ میں ایفیڈوٹ جمع ہو گیا ہے کہ ہم نے یہ منصوبہ ختم کر دیا ہے تو اب اس ناجائز دکانات کےمنصوبے کو ختم کیوں نہیں کیا جا رہا
!۔منجانب
پارک بچاؤ تحریک پیپلز کالونی گجرانوالہ
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala
Deputy Commissioner Gujranwala Parks & Horticulture Authority, Gujranwala